یمن میں خانہ جنگی کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کا انعقاد

صنعاء// یمن کے اراکین پارلیمنٹ نے ملک میں خانہ جنگی کے بعد پہلی اجلاس کے دوران جنرل کانگریس (جی پی سی) کے سلطان البرکانی کو اسپیکر منتخب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے ایوان نمائندگان کے نومنتخب اسپیکر سلطان البرکانی نے اپنے انتخاب کے بعد کہا ہے کہ حوثی منصوبے کے ذریعے ایران یمن سے لبنان تک اپنا اثرورسوخ قائم کرنا چاہتا ہے۔ عرب کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے اجلاس میں 141 ارکان نے شرکت کی تھی، اجلاس میں صدر عبد ربہ منصور ہادی اور یمنی حکومت کے بعض عہدے دار بھی شریک تھے۔ نومنتخب اسپیکر سلطان البرکانی نے کہا کہ حکومت بغاوت کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یمنی عوام اپنے ملک کو واگزار کراسکیں۔ انھوں نے باغیوں پر زور دیا کہ وہ امن کی حمایت کریں اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق تشدد کا سلسلہ بند کردیں۔ سلطان البرکانی نے سرکاری اداروں کے سربراہان سے بھی کہا کہ وہ عارضی دارالحکومت عدن میں منتق

امید ہے سوڈانی فوجی کونسل عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی: متحدہ امارات

ابوظبی //  اماراتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان کو سوڈان کی عبوری کونسل کا نیا چیئرمین بنانے پر خیر مقدم کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں افریقی ملک سوڈان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی پر عوامی تحریک اور نئی عبوری کونسل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی حکومت امید کرتی ہے کہ سیاسی تبدیلی سوڈانی عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گی۔ اماراتی حکومت کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ امید ہے نئی عبوری کونسل سوڈانی عوام کی خواہشات کی ترجمان بنے گی۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی صدر کی جانب سے سوڈان میں فوجی کونسل کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے اور عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے پر غور کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سوڈان ایک نئے دور سے گزر رہا ہے، امید ہے کہ عوام اور فوجی مل کر سوڈان کو درپیش مسائل

شمالی کوریا کی امریکا کو سال کے آخر تک کی مہلت

پیانگ یانک//  شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ امریکا کو جرات مندانہ اقدام کے لیے سال کے آخر تک کی مہلت دے رہا ہوں جس کے بعد اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اْن نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مناسب رویہ اختیار کرے تو وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے  مسائل کے حل کے حامی ہیں مگر امریکا کے یکطرفہ مطالبات مان لینا ہمارے لیے ممکن نہیں اور امریکا نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہمارے لیے ان مذاکرات میں کوئی دلچسپی برقرار نہیں رہے گی۔ کم جونگ اْن نے واضح کیا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے اور اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری ملاقات کے خواہاں ہیں تو انہیں اپنی پالیسی پر نظر ثان

اسرائیل کا ناکامی کے بعد چاند پر قدم رکھنے کا نیا منصوبہ

تل ابیب// اسرائیل کے ناکام خلائی مشن کی ذمہ دار فضائی کمپنی نے سرکاری اور نجی فنڈز کی مدد سے چاند پر قدم رکھنے کے لیے دوبارہ منصوبہ بندی کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ سرکاری کمپنی اسرائیلی ایرواسپین انڈسٹریز (آئی اے آئی) اور غیر منافع بخش کمپنی اسپیس آئی ایل کی جانب سے تیارہ کردہ روبوٹ کرافٹ بریشیٹ دو روز قبل اپنے مشن کے دوران تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد اسرائیل کا چاند پر قدم رکھنے والا تیسرا ملک بننے کا خواب دھرا رہ گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیس آئی ایل کے صدر مورس کیہن کا کہنا تھا کہ 'چھٹی کے دنوں میں میرے پاس سوچنے کا وقت تھا جس دوران مجھے حوصلے کا موقع ملا اور عوام کی جانب سے تعاون بھی حاصل رہا'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں آج نئے منصوبے بریشیٹ ٹو کا اعلان کررہا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مشن میں تقریباً 100 ملین ڈالر کا خرچہ آیا تھا جس میں زیادہ تر حصہ مورس کیہن جیسے