میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے عارضی معاہدہ

واشنگٹن// امریکی قانون سازوں نے ایک اور شٹ ڈاؤن سے بچاؤ کے لیے میکسیکو کی سرحد کیساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رقم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مطلوبہ رقم سے بہت کم ہے، انہوں نے دیوار کی فنڈنگ کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ اگر یہ معاہدہ منظور ہوجاتا ہے تو اس سے ایک نئے تنازع کا خدشہ ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوار کے لیے مطلوبہ فنڈنگ منظور نہ ہونے کی صورت میں 15 فروری سے حکومت کے بجٹ میں کٹوتی کی دھمکی دی تھی۔ سینیٹر رچرڈ شیلبے نے صحافیوں کو بتایا کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر ارکان نے اے ایف پی کو بتایا کہ معاہدے میں میکسیکو سے ملحقہ بارڈر پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ شامل ہے۔ ان کا

جمال خاشقجی کے قتل پر 'پردہ' نہیں ڈال رہے:مائیک پومپیو

واشنگٹن//امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ واشنگٹن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر 'پردہ' ڈال رہا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر مزید کارروائی کرنے کا بھی وعدہ کیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بوداپسٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سینئر ڈیموکریٹ رہنما کی تنقید پر بتایا کہ 'امریکا، صحافی کے قتل پر پردہ نہیں ڈال رہا۔' ان کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس میں اس بات کا جواب دینے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کے گزرنے کے بعد سامنے آیا کہ کیا سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے 'واشنگٹن پوسٹ' سے منسلک صحافی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ، معاملے کی تحقیقات پر تندہی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ یہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ہمیں جیسے ہی اضافی معلومات ملیں گی، ہم تمام ملوث افراد

وینزویلا: امداد روکنے پر اپوزیشن لیڈر کی فوج کو تنبیہ

کراکس// وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر اور 50 ممالک کی جانب سے نگراں صدر تسلیم کیے جانے والے جووان گوائیڈو نے فوج کو خبردار کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر بھیجی گئی امداد ملک میں آنے سے روکنا ’ انسانیت سوز جرم ‘ ہے۔ خبر رساں ادارے  کے مطابق جووان گوائیڈو نے یہ بات وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کی جانب سے غیرملکی امداد روکنے پر کی ہے جسے روکنے میں مسلح افواج کے کردار کا اہم ہے۔ 3 روز سے امریکا کی جانب سے بھبیجی گئیں ادویات اور خوراک وینزویلا کے سپاہیوں کی جانب سے دونوں ممالک کو ملانے والا پل بند کرنے کی وجہ سے کولمبیا کے شہر کوکوتا سے ملحقہ بارڈر پر موجود ہیں۔ گزشتہ روز وینزویلا کی سرحد پر سرجن جوس لیوس میتیس ڈی لا روا سمیت درجنوں ڈاکٹروں نے ملک میں امداد آنے کی اجازت کے مطالبے کے تحت احتجاج کیا تھا۔ سرجن جوس لیوس نے نکولس مدورو پر وینزویلا کے شعبہ طب کو ’ قرون وسطیٰ&lsquo

برازیل معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ریوڈی جنیرو//  برازیل میں معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے معروف ٹی وی اینکر کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 سالہ ٹی وی اینکر ریکارڈو بوئے چاٹ ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے لاری سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ نیوز اینکر اپنے مارننگ شو کی شوٹنگ کرکے واپس جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ریسیکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈرائیو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔