نیا حکومتی شٹ ڈاؤن خارج از امکان نہیں : وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن// امریکی وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اگر 15 فروری تک میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے ڈیموکریٹس کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہ ہوا تو ایک نیا "حکومتی شٹ ڈاؤن" واقع ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر دیوار کی تعمیر کے خواہش مند ہیں تا کہ میسکیکو کی جانب سے امریکا میں غیر قانونی دراندازی کو روکا جا سکے۔وہائٹ ہاؤس کے سکریٹری جنرل مک میلفینی نے اتوار کے روز "فو?س ن?وز" نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حکومتی شٹ ڈاؤن ابھی تک اصولی طور پر سامنے موجود ہے۔ ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکتے مگر ابھی تک یہ آپیشن صدر کے سامنے ہے اور رہے گا"۔یاد رہے کہ 25 جنوری کو ایک سمجھوتے کے ذریعے امریکی انتظامیہ کا جزوی طور پر مفلوج ہو جانا اختتام پذیر ہوا تھا۔ پینتیس روز تک جاری یہ امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن تھ

افغان صدر کی طالبان کو کابل میں دفتر کھولنے کی پیش کش

کابل// افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو ملک میں دفتر کھولنے کی پیش کش کی ہے۔افغان صدر نے صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل کا دورہ کیا اور وہاں داعش کے خلاف کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد دی۔اس موقع پر افغان نیشنل ا?رمی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان جہاں چاہیں دارالحکومت کابل، صوبہ قندھار یا ننگرہار میں اپنا سیاسی دفتر کھول سکتے ہیں جس کے لیے حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔اشرف غنی نے کہا کہ وہ افغانستان میں باوقار اور دیرپا امن لانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ماسکو کانفرنس میں شرکت پر طالبان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کے لیے مکہ جانا بہتر ہے یا ماسکو، مکہ میں ہونے والی امن کانفرنس میں طالبان نے شرکت نہیں کی لیکن ماسکو میں منعقدہ امن مذاکرات میں شرکت کرلی۔دوسری طرف طالبان نے صدر اشرف غنی کی پیشکش کو مسترد کر

ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام اور فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا:حسن روحانی

تہران// اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے دن ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو میزائل بنانے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ایران۔عراق جنگ کے زمانے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے ۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پورے ملک میں 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی 40 سالہ سالگرہ کے موقع پر بڑی ریلیوں سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ دشمنوں کی ماضی میں کی گئی برسوں کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ ‘خدا کا شکر ہے کہ سامراجی طاقتوں اور ان پر انحصار سے چالیس سال قبل ایرانی قوم نے آزادی حاصل کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے محنتوں او ر اپنی معزز قوم کے مدد سے آزادی حاصل کی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ‘‘دشمن اپنے شیطانی اہداف کبھی حاصل نہیں کرسکی

سعودی طالبات کیلئے ’’اسپورٹس سائنسز‘‘ گریجویشن پروگرام کا آغاز

ریاض //سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی نے 1439 - 1440 ہجری کے نئے تعلیمی سال میں طالبات کے لیے Sport Sciences and Physical Activity میں گریجویشن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ علاوہ ازیں فزیکل ایجوکیشن میں ہائر ڈپلومہ کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کی شراکت سے مذکورہ نئے پروگراموں کا مقصد سعودی خواتین کے لیے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کے حوالے سے سماجی آگاہی کی سطح کو بلند کرنا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق ہائر ڈپلومہ کے ذریعے فزیکل ایجوکیشن کے شعبے میں سعودی جامعات کی متعدد ٹیچرز اور فارغ التحصیل طالبات کے اندر اس بات کی اہلیت پیدا کی جائے گی کہ وہ تمام تعلیمی مراحل کی طالبات کو فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم دے سکیں۔کنگ سعود یونیورسٹی میں Sport Sciences and Physical Activity فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر احمد الفاضل کے مطابق مذکورہ تمام پروگرام سعودی ویڑن 2030 منصوبے کے ضمن میں مت