تازہ ترین

صحافی کے قتل سے ولی عہد کا کوئی تعلق نہیں:سعودی عرب

ریاض// سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے کراؤن پرنس کا تعلق ہونے سے کے الزام مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد بتایا۔  سرکاری ذرائع نے ہفتے کو یہ بات بتائی۔ مسٹر جبیر نے خاشقجی کے قتل میں کراؤن پرنس کے مشتبہ کردار کے بارے میں اٹھائے ہوئے سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔ قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2018 میں ترکی کے استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے جانے کے بعد مسٹر خاشقجی کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کئی اعلی سعودی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔اس واقعہ کے بعد سعودی کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے انٹیلی جنس یونٹ کی تشکیل نو کرنے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ مہینے سعودی سرکاری وکیل نے اس قتل کے 11 مشتبہ افراد میں سے پانچ کو موت کی سزا سنانے اپیل کی تھی۔ قبل اقزیں غیر معمولی قتلوں کے معاملوں کے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ایگنیس کیلمارڈ کے مطابق سعودی

اسرائیلی فوج کیساتھ جھڑپ میں 2 فلسطینی ہلاک، متعدد زخمی

غزہ//غزہ پٹی کے قریب اسرائیلی سرحد کے پاس جمعہ کو دوپہر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی مظاہرین ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتہ کو بتایا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں حمزہ اشتوی (18) کی موت ہوگئی۔ اس سے پہلے صبح اسرائیلی سرحد کے نزدیک جنوبی غزہ کے خان یونس کے شہر مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حسن شالبی (14) کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے زیادہ تر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کچھ دیگر کا موقع پر طبی اہلکار علاج کرتے دیکھے گئے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مارچ سے ہر ایک ہفتہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں ‘واپسی مارچ’ نام سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ اسی کے تحت، جمعہ کو دوپہر م

امریکا کا ایران پر عالمی برادری سے پابندیوں کا مطالبہ

واشنگٹن// امریکا نے ایران پر مزید دباؤ بڑھاتے ہوئے یورپی ممالک سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر مزید پابندیاں عائد کریں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکا نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ایران پر غیر معمولی پابندیاں لگائی جائیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کا نئے میزائل کا تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ میزائل پروگرام ترک نہیں کررہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں میں اضافے پر کام کر کے سلامتی کونسل کو چیلنج کر رہا ہے، ان اقدامات پر بین الاقوامی سخت پابندیاں عائد ہونی چاہئیں۔ دوسری جانب ایرانی کمانڈر میجر جنرل محمد علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفا

تھریسامے کی آئرش وزیر اعظم سے ملاقات، بریگزٹ امور پر گفتگو

لندن //  وزیر اعظم تھریسا مے نے آئرش وزیر اعظم لیو وراڈکر سے ملاقات میں شمالی آئرلینڈ میں سیاسی جمود اور بریگزٹ معاملے پر گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے ہاؤس آف بریگزٹ معاہدے کے مسودے میں تبدیلی پر یورپی یونین رہنماؤں کی منظوری کیلیے کوشاں ہیں جبکہ یورپی یونین معاہدے کے مسودے میں بیک اسٹاپ سمیت کسی بھی تبدیلی سے انکاری ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئرش وزیر اعظم لیو وراڈکر نے جمعے کے روز بیلفاسٹ میں شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعتوں سے میٹینگ کے بعد برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ آئرش حکومت کا کہنا ہے کہ دو رہنماؤں کے درمیان ’بریگزٹ پر ہونے والی تازہ پیشرفت اور شمالی ا?ئرلینڈ میں جاری سیاسی جمود‘ پر گفتگو ہوئی۔ جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا بیلفاسٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ مذاکرات کا دن نہیں ہے‘ لیکن اپنے نظریات کے اظہار ک