امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن

واشنگٹن// امریکی حکومت اپنی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے 22 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ یہ شٹ ڈاؤن میکسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز نہ جاری کرنے پر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔ خبررساں ادارے کیمطابق کانگریس نے امریکی صدر کے مطالبے پر دیوار کی تعمیر کیلئے5 ارب 70 کروڑ ڈالر اجرا منظوری دینے سے انکار کردیا جس کی پاداش میں ٹرمپ نے حکومتی اداروں کیلئے پیش کیے جانے والے بجٹ پر دستخط کرنے سے انکارکردیا تھا۔ بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف انویسٹیگیشن(ایف بی آر) کے ایجنٹس، ایئر ٹریفک کنٹرولر اور میوزیم کے ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ حالیہ شٹ ڈاؤن 22 ویں روز میں داخل ہونے کے بعد حکومتی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاون کی صورت اختیار کرچکا ہے، اس سے قبل طویل ترین شٹ ڈاؤن سابق صدر

اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، 14 زخمی

غزہ//صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحقجبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ میں صیہونی ریاست اسرائیل کی  فوج نے جمعے کے روز محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے احتجاج پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو جاں بحق کردیا۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہفتہ وار ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت مظاہرے جاری تھے کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں، صوتی بموں اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ برائے راست فائرنگ کے دوران خاتون کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ خیال رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف گذشتہ برس 30 مارچ سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی ت

شام سے فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، امریکی اتحادی

واشنگٹن// امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ ‘کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘متحرک سیکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے’۔ انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتحادیوں نیشمال مشرقی صوبے حسکہ میں رمیلان ائرفیلڈ پر اپنی فوجیوں کی کمی شروع کردی ہے۔ تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘حسکہ کے رمیلان ملٹری بیس سے گزشتہ روز ہی چند امریکی فورسز نے واپسی کر دی تھی’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکی صد

پیرس میں زوردار دھماکا، 20 افراد زخمی

پیرس//فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ  ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 200 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،  وزیر داخلہ نے شہریوں کو امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں  نہ آنے کی اپیل کی ہے۔  

تازہ ترین