تازہ ترین

پاکستان میں نئی منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو

اسلام آباد//پچیس جولائی کے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 جولائی کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں صدر ممنون حسین نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔یہ فیصلہ صدر پاکستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کی بھیجی گئی ایڈوائس پر کیا۔ جمعرات کے روز نگران وزیر اعظم نے صدر پاکستان ممنون حسین کو قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری ارسال کی تھی۔سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ خیبرپختنونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی اسی تاریخ کو بلائے جانیکا امکان ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اجلاس ہوا تو پھر وزیر اعظم کا انتخاب 16 تاریخ کو ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا ا

رافیل سودے کی تحقیقات

 نئی دہلی//کانگریس کے ارکان کے رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) قائم کرنے کا مطالبہ اور سماج وادی پارٹی کے اراکین کے دیوریاگرلس شیلٹر ہوم میں لڑکی کا جنسی استحصال کے سلسلے میں ہنگامہ کرنے کی وجہ سے جمعہ کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوال نہیں ہو سکا اور کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔وقفہ صفر کے دوران بھی ان مسائل پرشور شرابے کے باعث تقریبا پانچ منٹ تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ جیسے ہی چیئرمین ایم وینکیاہ نائیڈو نے وقفہ سوال کی کارروائی شروع کی کانگریس کے ارکان نے ان کی جے پی سی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے سیٹ سے اٹھ کر آگے نکل گئے اور نعرے لگانے لگے ۔ اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کے رکن بھی دیوریا معاملے کو لے کر نعرے بازی کرتے ہوئے بحث کرانے کا مطالبہ کرنے لگے ۔چیئرمین نے ارکان سے پرسکون رہنے اور وقفہ سوال چلنے دینے کی

بایو ایندھن کیلئے 12 کارخانے قائم کرنے کا منصوبہ تیار

 نئی دہلی//بایو ایندھن کے پیداوار سے اگلے چار سال کے دوران بارہ ہزار کروڑ روپے کے غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کے ساتھ بارہ جدید ترین تیل صاف کرنے کے کارخانے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ مسٹر مودی  بایو ایندھن کے عالمی دن پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بایو کچرے کو بایو ایندھن میں تبدیل کرنے کے لئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ بایو ایندھن کے لئے بارہ تیل صاف کرنے والے کارخانے قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ یہ کارخانے جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہوں گے اور ان سے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جن دھن، ون دھن اور گوبر دھن جیسی اسکیموں سے کروڑوں غریبوں، قبائلیوں اور کسانوں کی زندگی میں تبدیلی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بایو ایندھن کے بھرپو

راہل گاندھی کا دورۂ چھتیس گڑھ

 رائے پور//کانگریس صدر راہل گاندھی چھتیس گڑھ کے ایک روزہ مختصر دورے پریہاں پہنچیں گے ۔پارٹی کے میڈیا شعبے کے سربراہ شیلیش نتن ترویدی نے بتایا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی آج دوپہر بذریعہ طیارہ یہاں پہنچیں گے ۔ اس کے بعد وہ ریاستی کانگریس کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی قبائلی کانگریس کے ریاستی صدر امرجیت بھاگوت کو جھنڈا دیکر جنگل ستیہ گرہ کی شروعات کریں گے ۔اس دوران مسٹر گاندھی یہاں مدعو کئے گئے میڈیا کے نمائندوں سے بات کریں گے ۔ اس کے بعد وہ وہاں موجود طبی دنیا اور تجارتی نمائندوں بات چیت کریں گے ۔

تین طلاق پر کانگریس کا واضح موقف:سونیا

نئی دہلی//کانگرس پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ تین طلاق کے معاملے میں ان کی پارٹی کا موقف پہلے سے ہی واضح ہے اور اس میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہے ۔گاندھی نے   پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں تین طلاق سے متعلق بل میں مرکزی کابینہ کی طرف سے کل کئے گئے بعض ترامیم کے سلسلے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا'' اس معاملے پر ہماری پارٹی کا موقف واضح ہے ۔ میں اس سلسلے میں او ر کچھ نہیں کہوں گی۔'' کابینہ نے لوک سبھا سے پہلے ہی منظور اس بل میں جمعرات کو تین ترامیم کرتے ہوئے اس میں مجسٹریٹ کے ذریعہ ملزم شوہر کو ضمانت دینے اور مناسب شرائط پرمفاہمت کے التزامات کو شامل کیا ہے ۔ قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرسادنے کہا تھا کہ ترمیم کے تحت ایف آئی آر درج کرانے کا حق خود متاثرہ اہلیہ ، اس کے خونی رشتہ دار اور شادی کے بعد قائم ہونے والے رشتہ داروں کو د

راجیوگاندھی قتل : قصورواروں کی رہائی کی تجویز مسترد

نئی دہلی//مرکز نے تمل ناڈو حکومت کی اس تجویز کی حمایت نہیں کی ہے جس میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل معاملے کے سات مجرموں کو رہا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس نوین سنہا اور جسٹس کے ایم جوزف کی تین رکنی بینچ کے سامنے وزارت داخلہ کی جانب سے اس سے متعلق دستاویزات پیش کی گئی تھیں۔ بینچ نے جمعہ کو دستاویزات کاجائزہ لینے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بینچ کو بتایا گیا ہے کہ وہ تمل ناڈو حکومت کی اس تجویز کی حمایت نہیں کرتی ہے جس میں راجیو گاندھی قتل کے سات مجرموں کو رہا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے دستاویزات میں کہا گیا ہے قتل کے قصورواروں کو معافی دیے جانے سے 'خطرناک روایت' کا آغاز ہوگا اور اس سے 'بین الاقوامی نتائج'برآمد ہوں گے ۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نچلی عدالت نے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے بارے میں

امت شاہ کی ریلی سے قبل بی جے پی اور ترنمول کانگریس میں تکرار

 کلکتہ //بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی ریلی کی جگہ پر ممتا بنرجی کی تصویریں لگانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ یہاں پر حکومت کے پروگرام کے اعلانات کی تصویریں پہلے سے لگی ہوئی ہے ۔خیال رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ میوروڈ پر 11اگست کو ریلی سے خطاب کریں گے ۔ اس سے قبل بی جے پی نے الزام عاید کیا تھا کہ بی جے پی کی ریلی کی جگہ پر ترنمول کانگریس نے جان بوجھ کر ممتا بنرجی کی تصویریں لگادی ہے ۔پارتھوچٹرجی نے کہا کہ بی جے پی خوف زدہ ہے کہ کہیں اس کی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ جمع نہ ہوسکے ۔اس لیے ریلی سے قبل ہی بی جے پی اپنی گھبراہٹ کامظاہرہ کررہی ہے ۔ پارتھو چٹرجی نے این آر سی کے ایشو پر بھی مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس ریاست بھر میں اس کے خلاف احتجاج کرے گی اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔یو