تازہ ترین

چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کیساتھ تصادم میں15ماؤنواز ہلاک,2گرفتار

سکم//چھتیس گڑھ کے نکسلی انتہاپاسندی سے متاثرہ سکماضلع میں  سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں 15نکسلی انتہاہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون نکسلی سمیت دونکسلیوں کو گرفتارکرلیاگیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(نکسل آپریشن)ڈی ایم اوستھی نے رائے پورمیں اور بسترعلاقہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وویکا نند نے جگدل پورمیں الگ الگ پریس کانفرنس میں کہاکہ ابھی بھی اس علاقہ میں نکسلیوں کے ساتھ سلامتی دستوں کے دوسرے گروپ کے ساتھ مڈبھیڑ جاری ہے ۔انھوں نے بتایاکہ کل سے تلاشی مہم پر نکلے سلامتی دستوں نے کونٹا سے گولاپلی کے درمیان نلکٹا ٹاؤن میں تین نکسلی گروپوں کے کیمپ پر جب دھاوابولاتو دوسری طرف سے جوابی فائرنگ ہوئی ۔انتہاپسند ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد موقع سے فرارہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 15لاشیں برآمد کی ہیں ۔سلامتی دستوں نے موقع سے ایک پانچ لاکھ کے انعامی نکسلی دیوا اور مڈبھیڑ میں زخ

’ تحریک انصاف کا اقتدار چیلنجز سے بھرپور رہے گا‘

 اسلام آباد//پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو باضابطہ طور پر وزیراعظم نامزد کردیا گیا۔عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے مقامی ہوٹل پہنچے تو لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی، جس پر عمران خان نے بھی جواب میں مبارک باد دی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ان کی جماعت کا پہلا اجلاس تھا، جس میں عمران خان نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی جدوجہد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کے وجود پر لوگ انگلیاں اٹھاتے تھے آج وہی جماعت پالیمان میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور حکومت بنانے کی اہل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  اگر اگر روایتی طرز حکومت اپنایا تو عوام ہمیں بھی غضب کا نشانہ بنائیں گے۔اسلام آباد کی مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اج

’ جنگوں کا طریقہ کار اور اقسام تبدیل ہو چکی ‘

  کراچی//پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ریاستی دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کا آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو باصلاحیت نوجوان نسل سے نوازا ہے، پاکستان کامستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، ریاستی دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ  نوجوان نسل کا اس میں اہم کردار ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ جنگوں کا طریقہ کار اور اقسام تبدیل ہو چکی ہیں ہائبرڈ جنگ میں نوجوان نسل دشمنوں کا مرکزی ہدف ہے، نوجوان ایسے خطرات کو شکست دے کر پاکستان کو منزل تک لے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر پاکستان کو امن وخوشحالی کے نئے دور تک لے کر جائ

جوینائل جسٹس ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی//یتیم بچوں کے گود لینے سے متعلق حکم جاری کرنے کا حق عدالتوں کی جگہ ضلع مجسٹریٹوں کو دینے کے التزام والا جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت) ترمیمی بل 2018 آج لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مینکا گاندھی نے پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کیا۔ بل کو پیش کرنے کی وجوہات کے سلسلے میں بتایا گیا کہ یتیم بچوں کے گود لینے کاحکم جاری کرنے کا حق صرف عدالتوں کے پاس ہونے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی ہے کیونکہ عدالتوں پر کام کا بوجھ کافی ہوتا ہے ۔ رواں سال 20 جولائی کو ایسے 629 معاملے مختلف عدالتوں کے پاس ہیں۔ حکم جاری ہونے میں تاخیر کی وجہ سے یتیم بچوں کو خاندان مل جانے کے باوجودبھی بچوں کے گھر میں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے بل ضلع مجسٹڑیٹ کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ بچوں کے گود لینے سے متعلق حکم جاری کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی پرانے سبھی معاملے جو عدالت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میںجناح کی تصویرکامعاملہ

 نئی دہلی//علی گرھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) میں سٹوڈنٹس یونین کے دفترسے محمدعلی جناح کی تصویر ہٹانے کافیصلہ ابھی نہیں لیاگیاہے ۔یہ جانکاری مرکزی وزیربرائے ترقی انسانی وسائل (ایچ آرڈی ) ستیہ پال سنگھ نے لوک سبھامیں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب دی۔ انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس یونین کوتحلیل کیاگیاہے اوراس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ سٹوڈنٹس یونین کی نئی اکائی تشکیل ہونے کے بعدہی لیاجائے گا۔علی گڑھ سے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ستیش گوتم نے پاکستان کے بانی کی تصور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین کے دفترمیں دیوارکے ساتھ ہونے پر گذشتہ 2 مئی کواعتراض جتایاتھا جس کی وجہ سے طلباء تنظیموں اوربی جے پی لیڈران کی جانب سے حمایت اورمخالفت میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے کئے تھے ۔ان مظاہروں کے دوران کم ازکم 6 افراد پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی بھی ہوئے تھے ۔قابل ذکرہے کہ یہ معاملہ سابق نائب صدرحامدانص