تازہ ترین

کروناندھی کو خراج عقیدت پیش ، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

 نئی دہلی//دراوڑ منیتر کشگم (ڈی ایم کے ) کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کو آج راجیہ سبھا نے خراج عقیدت پیش کی جس کے بعد آنجہانی لیڈر کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔94 سالہ کروناندھی کا منگل کے روزچنئی میں انتقال ہو گیا تھا. وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے ۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے اراکین کو ڈی ایم کے رہنما کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جون 1924 میں تمل ناڈو کے ناگاپٹنم ضلع میں پیدا ہوئے کروناندھی مختلف صلاحیتوں کے انسان تھے ۔انہوں نے ڈرامہ، شاعری، ادب اور سماجی کام کے میدان میں قابل ذکر تعاون دیتے ہوئے تمل کلچر کا پرچار کیا۔ انہوں نے 'مراسولی' نام سے تمل اخبار بھی شروع کیا۔ انہوں نے فلم کے ذریعے اپنے خیالات کو تمل ناڈو کی سیاست میں پیش کیا۔ 1957 میں انہوں نے ڈی ایم کے بنائی اور

یورپ کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں‘

 اسلام آباد// یورپی یونین نے کہا ہے کہ یورپ کو ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں ہے.یہ بات پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر 'جین فرانکوئس کاؤٹن' نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان کے حالیہ انتخابات کی فاتح جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین 'عمران خان' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ یورپی ممالک پاکستان کیلئے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں نومنتخب حکومت کی معاونت کریں گے.یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کی جماعت تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے.سرکاری رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے.انتخابات

عمران خان کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل

 اسلام آباد//سپریم کورٹ نے لاہورکے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔اطلاعات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پرخواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا تھا تاہم حلقے میں غیرسرکاری طورپرکامیاب قرار دیئے گئے عمران خان نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ حلقے کا نتیجہ آچکا ہے، اس صورت میں حلقے کی نمائندگی کیسے روک سکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائی کورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو ٹربیونل سے رجوع کریں گے، جیت کا مارجن 5 فیصد سیکم ہو تو دوبار

’ آئندہ برسوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا‘

 کراچی//چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا جب کہ نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ بحریہ میں نئی ترقی لانی ہے تو ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا، الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا اور 2008 سے تیسرا اقتدار منتقل ہوا، آج پاکستان بہت زیادہ بہتر ہے اور آئندہ برسوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا جب کہ نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ماحول میں تبدیلی آئی ہے، ہم ملک کے دفاع اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کا بیرونی دفاع مضبوط ہے اندرونی خطرات پر بھی قابو ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سمندری تجارت بند ہونے سے دنیا کی تجارت کی موت ہوسکتی

افغانستان میں طالبان کا حملہ، نیٹو کی غلطی سے 17 ہلاک

    افغانستان کے مختلف صوبوں میں ملٹری چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور نیٹو کی فضائی کارروائی میں غلطی سے پولیس کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں خواتین سمیت 17 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری کا کہنا تھا کہ بالابلوک کے علاقے میں طالبان نے ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے 19 جنگجو بھی مارے گئے اور 30 زخمی ہوئے۔افغانستان کے مشرقی صوبے کے کونسل ممبر حسیب اللہ استنکزئی کا کہنا تھا کہ صوبے لوگر کے علاقے پلی عالم کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 4 خواتین جاں بحق ہوئیں اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔لوگر میں ہی طالبان نے پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جہاں مسلح جھڑپ ہوئی جس پر پولیس نے مزید امداد طلب کی۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان

بنگلورو میں 100سے زائد عازمین کے ساتھ دھوکہ دھڑی کا الزام

ملزم عازمین حج کی رقم و پاسپورٹ لیکر فرار، پولیس نے شروع کی جانچ بنگلورو //مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے  اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورس کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے۔حریم ٹورس نے فی عازم ڈھائی سے تین لاکھ روپئے کی رقمحاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کے سفرسے وابستہ تھے۔ادھر گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا ختم ہوچکی ہیں۔ عازمیں حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر بْکنگ کی گئی تھی، لیکن عین و