تازہ ترین

مظفر آباد میں یونیورسٹی طلاب کا احتجاجی مظاہرہ

 مظفرآباد//پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے کشمیر میں جاری طلبہ ایجی ٹیشنکی حمایت میں مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔جامعہ کشمیر مظفرآباد سے ریلی کی صورت میں مارچ کرتے طلبہ کا مطالبہ تھا کہ کشمیر میں جاری تشدد کو بند کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں علم حاصل کرنے والے طلبہ کو اپنے بستوں سے کتابیں نکال کر پتھر بھرنے پر مجبور نہ کیاجائے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اور جامعہ کشمیر کے اشتراک سے نکالے گے مظاہرہ میں طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، ریلی میں وائس چئیرمین انٹر نیشنل فورم مشتاق الاسلام،ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، پاسبان حریت کے چئیرمین عزیر غزالی، سابق امیدوار ممبر کشمیر کونسل چوہدری احسن منظور سمیت پروفیسرز اور طلبا اور طالبات بے بڑی تعداد نے شرکت کی،میر واعظ روڈ پر مارچ کرتے طلبہ وطالبات سی ایم ایچ چوک میں پہنچ کر دھرنے کی ش