تازہ ترین

میں آپ کے ساتھ ہوں :مودی

نئی دہلی// ویزاعظم نریندر مودی نے آج اعلی سرکاری افسران سے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی خوف اور جانب داری کے بغیر کام کرتے ہوئے عوام کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں اور انہیں اس سلسلے میں ہر طرح کی حمایت حاصل ہوگی۔مسٹر مودی نے یہاں سول سروس کے دن کے موقع پر اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں اور سیاسی سطح پر قوت ارادی کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ ایماندار اور فرض شناس افسروں کی حمایت کرنے کے لئے ان کی انتظامیہ کے پاس اضافی قوت ارادی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اب اس کا صحیح وقت آچکا ہے جب نوکرشاہوں کو روایتی طریقے سے ہٹ کر فیصلہ کرنا چاہیے اور اپنے آپ کو برسوں سے چلے آرہے ڈھرے سے بچانا چاہیے اور فیصلہ کرنے میں مستعدی کا ثبوت دینا چاہیے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ نوکر شاہوں کو پہلے بحران سے نمٹنے کے لئے تربیت دی جاتی تھی لی

اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی

لاہور//سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے راحیل شریف کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ لاہور بھیجا گیا تھا۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو لیکر سعودی خصوصی طیارہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب وزرات دفاع کے مطابق این او سی جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنائے جانے کے بعد پاکستان ابتدا میں اس میں شمولیت سے متعلق مخمصے کا شکار رہا۔ تاہم ابہام دور ہونے کے بعد پاکستان نے اس اتحاد میں اپنی شمولیت کی تصدیق کر دی تھی۔  

مسلمانوں سے شادی کرنے والی ہندو خواتین کے لئے تین طلاق پر روک سے متعلق درخواست مسترد

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے مسلمانوں سے شادی کرنے والی ہندو خواتین پر تین طلاق نافذ ہونے پر روک سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا ہے۔کورٹ نے کہا قانون کے تحت تمام خواتین یکساں تحفظ کی مستحق ہیں۔ قبل ازیں دہلی ہائی کورٹ میں جمعرات کو مرکزی حکومت کو یہ ہدایت دینے کے لئے ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی کہ مسلم مردوں سے شادی کر چکی ہندو خواتین پر تین طلاق یا تعدد ازدواج کے قوانین نافذ نہیں ہونے چاہئیں۔ایڈووکیٹ وجے شکلا کی طرف سے دائر کی گئی اس درخواست میں اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت بین نسلی شادی کے لئے رجسٹریشن کو لازمی بنانے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مسلمانوں سے شادی کرنے والی ہندو خواتین کے لئے تین طلاق پر روک سے متعلق درخواست مستردغور طلب ہے کہ ملک میں ان دنوں تین طلاق کے معاملہ پر بحث جاری ہے۔  

اتر پردیش حکومت کا گاڑیوں میں لال اور نیلے رنگ کی بتی کا استعمال ختم کرنے کا فیصلہ

لکھنؤ//اتر پردیش کی حکومت نے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے مقصد سے ریاست میں لال اور نیلے رنگ کی بتیوں کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ترجمان کے مطابق کل دیر رات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ کے ارکان کی میٹنگ میں وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے مقصد سے ریاست میں لال اور نیلے رنگ کی بتیوں کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لال اور نیلے رنگ کی بتیوں کے استعمال کو ختم کرنے کا فیصلہ فوری طورپر لاگو کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایمرجنسی خدمات جیسے فائر بریگیڈ، ایمبولینس، آرمی اور پولس گاڑیوں پر نافذ نہیں ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی، وی آئی پی لوگوں کی سکیورٹی پر تعینات سپاہیوں کی تعداد کو بھی کم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  لال اور نیلے رنگ کی بتی ہٹا کر وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر

مسلم پرسنل لا بیداری مہم وقت کی اہم ترین ضرورت:مولانا سید جلال الدین عمری

نئی دہلی// مسلمان دنیا کے کسی بھی گوشے میں رہے ہوں، اقلیت میں رہے ہوں یا اکثریت میں عرب میں رہے ہوں یا عرب کے باہر، ہمیشہ انھوں نے مسلم پرسنل لا پر عمل کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے مسلم پرسنل لا بیداری مہم کی افتتاحی پریس کانفرنس میں کیا۔ پریس کلب آف انڈیا میں نامہ نگار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عمری نے مزید کہا کہ ہم ملک میں ،بالخصوص مسلمانوں میں پرسنل لا کے تعلق سے جو ناواقفیت پائی جاتی ہے ، کوشش کی جائے گی کہ ان تمام لوگوں تک اسلامی تعلیمات پہنچائیں۔ مولانا عمری نے کہا کہ موجودہ وقت میں اسلامی قوانین اور اسلامی احکامات غلط فہمی کی بنا پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں مہم کے دوران ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مولانا عمری نے یہ بھی کہا کہ مسلمان کبھی بھی مسلم پرسنل لا میں کسی بھی طرح کے مداخلت کو برداشت نہیں کر یں گے ۔ اس