تازہ ترین

ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے لوگوں کی زندگی آسان ہوئی :مودی

 نوئیڈا، //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی لوگوں کی زندگی کو سہل بنانے میں اہم رول ادا کررہی ہے اور اس کی وجہ سے خدمات کی دستیابی تیز اور شفاف ہوئی ہے ۔مودی نے  سیکٹر 81میں جنوبی کوریائی کمپنی سیم سنگ کے اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کی توسیع شدہ کارخانے کا افتتاح کے موقع پر کہا کہ  ڈیجیٹل ٹکنالوجی عام شہریوں کے زندگی کو سہل بنانے میں اہم رول اد اکررہی ہے ۔ ملک میں تقریباً چالیس کروڑ اسمارٹ فون کنزیومر ہیں ، بتیس کروڑ لوگ براڈ بینڈ کا استعمال کررہیہیں ۔ بہت کم شرح پر انٹرنیٹ ڈاٹا دستیاب ہے ۔ ملک کی ایک لاکھ سے بھی زیادہ گرام پنچایتوں میں فائبر نیٹ ورک پہنچ چکا ہے ۔ یہ تمام باتیں ڈیجیٹل انقلاب کا اشارہ ہیں۔کوریائی صدر مون جے ان کے ساتھ مودی نے پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار نئے کارخانے کا افتتا ح کیا جس میں ہر ماہ ایک کروڑ اسمارٹ فون تیار کئے جائیں گے

مودی صرف اپنے من کی بات سننا چاہتے ہیں :راہل

 نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے   مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 'من کی بات' تو کرتے ہیں لیکن سنتے صرف وہی ہے جو وہ سننا چاہتے ہیں۔ گاندھی نے   مودي کے 'من کی بات' پروگرام کے بہانے ان پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ آج یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ صرف اپنے ہی من کی بات سننا ہی چاہتے ہیں''۔کانگریس کے صدر نے اس کے ساتھ ہی ایک نیوز چینل کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ کی چندر دیوی کو حکام نے تربیت دی تھی کہ   مودی کی ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم سے بات کرکے انہیں بتانا ہے کہ ان کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے ۔یو این آئی