تازہ ترین

افغانستان کا جشنِ آزادی پشاور میں

پشاور //خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں رہائش پزیر افغانستان کے نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ نے ہفتے اور اتوار کے درمیانی شب افغانستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں جشن منایا۔پشاور کے علاقے حیات آباد کے فلائی اوور پر منظم انداز میں درجنوں افغان نوجوان افغانستان کے قومی پرچم لہراتے ہوئے نمودار ہوئے۔ نوجوانوں نے اپنے ملک سے اظہارِ محبت کی خاطر نعرے لگاائے اور افغانستان کے روایتی ڈانس بھی کیے۔اس موقع پر بعض نوجوانوں نے لر اوبر یو افغان یعنی افغانستان اور پاکستان میں رہائش پزیر پشتون ایک کے نعرے بھی لگائے۔ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے ملک کا یوم آزادی انتہائی خوشی سے منا رہے ہیں اور تمام دوست آج جمع ہو کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔افغان نوجوانوں کے جمع ہونے سے حیات آباد فلائی اوور، جسے باب پشاور بھی کہا جاتا ہے، پر آمدورفت میں خلل پڑ گیا اور اس موقع پر بعض پولیس اہلکاروں نے افغان نوجوا

باجواہ سے گلے مل کر برے طرح پھنسے سدھو ، غداری کا کیس درج

امرتسر//سابق کرکٹر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف بہار میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ سدھو کے خلاف ملک سے غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ بہار کے مظفر پور میں سی جے ایم کی عدالت میں یہ مقدمہ درج ہوا ہے۔ عرضی گزار ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سدھو نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے گلے مل کر ہندوستانی فوج کی توہین کی ہے۔پنجاب کے وزیر اور کانگریس لیڈر سدھو پاکستان جاکر تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ وزیر اعظم عہدہ کیلئے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں سدھو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوا سے گلے ملے تھے ، جس پر ہندوستان میں کافی ہنگامہ ہورہا ہے۔ بی جے پی نے ان پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں ، وہیں پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی سدھو کی مخالفت میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلے ملنا ٹھیک نہیں ہے ، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے ت

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد//ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے دلائل میں کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق شق وار جواب جمع کرادیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پڑھا ہے جب کہ شواہد کو غور سے اور باریکی سے دیکھنا ہوگا، یہ آف شور کمپنیوں کا کیس ہے، ہم کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ن

دہلی میں عید الاضحی کی تعطیل 22کو ہوگی

 نئی دہلی//شاہی امام ، جامع مسجد ، دلّی سید احمد بخاری کے زیر صدارت رویت ہلال ( چاند کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی ) کے ذریعہ اطلاع کی بنیاد پر کہ بھارت کے مختلف شہروں سے چاند کے دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دلّی ، نئی دلّی میں واقع مرکزی حکومت کے انتظامی دفاتر عید الاضحی کے موقع پر 23 اگست ، کے بجائے اب 22 اگست ، 2018 کو بند رہیں گے۔اس سے قبل14 اگست ، 2018 کو جاری کردہ ریلیز جس میں 23 اگست ، 2018 کو عید الاضحی منائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔  

دہلی میں ڈینگو اور ملیریا کا خطرہ بڑھنے لگا

نئی دہلی//قومی دارالحکومت میں ڈینگو اور ملیریا کا خطرہ رفتہ رفتہ بڑھ رہا ہے ۔اگست میں ڈینگو کے 20 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس طرح بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر اب 69 پہنچ گئی ہے ۔  میونسپل کارپوریشن کی جانب   جاری رپورٹ کے مطابق 11 اگست تک دارالحکومت میں ڈینگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 تھی۔ اس سے پہلے جولائی میں 19، جون میں آٹھ، مئی میں 10، اپریل میں دو، مارچ میں ایک، فروری میں تین اور جنوری میں ڈینگو کے چھ معاملے سامنے آئے تھے ۔ اس طرح کل ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 69 ہو گئی۔اگست کے پہلے 18 دنوں کے دوران ملیریا کے 43 معاملے سامنے آئے ہیں۔ انہیں ملا کر اس سال ملیریا بخار سے متاثرین کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے ۔چکن گنیا کا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔یواین آئی  

کیرالہ سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 370پہنچی، بچائو کارروائیاں جاری

کیرل//کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے مرنے والوں کی تعداد 370 تک پہنچ گئی ہے۔ شدید بارش ، لینڈ سلائڈ اور سیلاب سے7 لاکھ  سے زائد بے گھر ہوگئے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ادھر مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کوچی ائیر پورٹ پر فلائٹ کی آمدورفت ہفتہ تک کیلئے بند کردی گئی ہے۔  رپورٹس کے مطابق کوچی کی فلائٹ رد ہونے کی وجہ سے خلیجی ممالک میں رہنیو الے کیرالہ کے کئی شہری وہاں ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔  ادھر ریاست میں حالیہ دہائیوں میں تاریخ کے بدترین طوفان کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کے لئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔سیاحوں کے لئے پرکشش مقام ریاست کیرالہ میں شہریوں کی بڑی تعداد چھتوں پر موجود ہے جنھیں ہیلی کاپٹرز کے زریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کیرالا کے سبھی دریا، ندی اور نال

’دوستی کے تقاضے کو تنگ نظر ی سے نہیں دیکھا جانا چاہئے‘

نئی دہلی//کرکٹر سے سیاستداں بنے اور پنجاب میں کانگریسی حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تبصرے پر جوابی حملہ کیا ہے ۔  سدھو نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ وہ عمران خان کو 35 سال سے جانتے ہیں اور ان کی دوستی کے دعوت نامے پر ان کے حلف کی تقریب میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا، ''جو لوگ میری مذمت کرتے ہیں، وہ طویل زندگی جئیں ۔ ضروری نہیں ہے کہ میں بھی ایسا ہی بولوں ۔انہوں نے کہا ''ہم ہر روز ہی کھیل کے میدان پر بات چیت کرتے رہے ہیں۔ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کمنٹری بھی کیا ہے ۔ یہ ایک دوستی کا تقاضہ تھا اور اسے تنگ نظر ی سے نہیں دیکھا جانا چاہئے ''۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے مسٹر خان کے حلف برداری کی تقریب میں مسٹر سدھو کے پاکستان کے مقبوضہ کش

ملک کے 82 اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کھلیں گے

نئی دہلی // دنیا میں سب سے زیادہ 502 میڈیکل کالج ہندوستان میں ہیں لیکن ایک ارب 33 کروڑ کی آبادی والے ملک میں صرف آٹھ لاکھ 63 ہزار ڈاکٹر ہی دستیاب ہیں۔ اس لحاظ سے ڈیڑھ ہزار کی آبادی میں ایک ہی ڈاکٹر موجود ہے ۔حکومت مریضوں پر ڈاکٹروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے ملک کے 82 اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کھولنے جا رہی ہے اور گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی سیٹیں بھی بڑھائے گی۔کھیل اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذرائع کے مطابق میڈیکل کونسل آف انڈیا میں کل 10 لاکھ 78 ہزار 735 ایلوپیتھک ڈاکٹر موجود ہیں لیکن صرف آٹھ لاکھ 63 ہزار ڈاکٹر ہی مریضوں کے لئے دستیاب ہیں یعنی بیس فیصد ڈاکٹر پریکٹس نہیں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کے 502 میڈیکل کالجوں میں 70ہزار 412 سیٹیں ہیں۔ ان میں گزشتہ پانچ سال میں 118 نئے کالج بنے ہیں اور ان میں سے 18 ہزار 635 سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے علاوہ سات لاک

کانگریس نے ایر کی معطلی کومنسوخ کیا

نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سینئر لیڈر منی شنکر ایر کا پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطلی منسوخ کر دی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک گہلوت نے بتایا کہ مسٹر گاندھی نے مسٹر اییر کی معطلی منسوخ کرنے کی پارٹی کی انتظامی کمیٹی کی سفارش کو منظوری دے دی۔   

کیرالہ میں شدید بارش: 11 اضلاع میں پھر سے ریڈ الرٹ جاری

کیرل//کیرالہ میں زبردست سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے 19512 کروڑ روپئے کے نقصان کی رپورٹ کے بیچ  ریاست کے 11 اضلاع میں ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں بنے دباو کے علاقہ کے سبب   ایک بار پھر بھاری بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے  کیرالہ کو 500 کروڑ روپیہ کی عبوری مدد کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے ہفتے کے روز کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے غیر ناگہانی موت اور املاک کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ریاست میں سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لینے پہنچنے والے مودی نے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ موسم میں بہتری کے بعد، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔کیرالہ کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) پی سداشیوم، وزیر اعلی پنرائی وجین اور وزیر ملکت برائے سیاحت الفاسو کنتنم بھی ہوائی کے سروے کے دوران وزیرا

قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ

  نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاست کے سیلاب کوقومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔  مسٹر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ " محترم وزیر اعظم، براہ مہربانی بلا تاخیر کئے کیرالہ کے سیلاب کو قومی آفت قرار دیں۔ ہمارے کروڑوں لوگوں کی زندگی، روزی روٹی اور مستقبل داؤ پر ہے "۔  اس سے پہلے مسٹرراہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کر کے مسٹر مودی سے سیلاب سے متاثرہ کیرالہ کو خصوصی مدد دینے کی درخواست کی تھی۔  کانگریس صدر نے کہا کہ "کیرل بہت بڑی مصیبت میں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے اور ان سے فوج اور بحریہ کے جوانوں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ بحران صورت حال ہے ۔ ریاست کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ خوفناک سیلاب

رافیل سودے پر ملک بھر میں کانگریس تحریک چلائے گی

نئی دہلی//کانگریس نے رافیل طیارہ کے ہزاروں کروڑ روپے کے سودے میں زبردست بدعنوان کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کے خلاف ملک بھر میں آندولن چلایا جائے گا۔کانگریس کے میڈیا سکریٹری رندیپ سنگھ سورجے والا نے سنیچر کو نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی سربراہ راہل گاندھی کی صدارت میں کانگریس کے جنرل سکریٹریوں، سکریٹریوں اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہوں اور قانون ساز پارٹیوں کے لیڈروں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں ملک کے سیاسی حالات پر بامقصد گفتگو کی گئی۔ مسٹر گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ نریندر مودی حکومت بدعنوانی پر پردہ ڈال رہی ہے ۔ رافیل سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے اور 'چوکیدار اب بھاگیدار' بن گئے ہیں۔ پارٹی کو اس کی اطلاع ملک کو دینی چاہئے اور عوام کے درمیان اس سے متعلق بیداری پیدا کرنی چاہئے ۔مسٹر سورجے والا نے بتایا کہ میٹنگ میں رافیل

ہندوستان میں مظاہرے پھوٹ پڑے

نئی دہلی//وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔  اسلام آباد میں ایک پْر وقار تقریب میں عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اْٹھا لیا اس تقریب میں شرکت کے لیے ان کے قریبی دوست اور معروف بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی خصوصی طور پر بھارت سے آئے تھے۔نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملی اور آج تقریب حلف برداری میں بھی انہیں مہمان کی حیثیت سے خصوصی اہمیت دی گئی اور اگلی صف میں بٹھایا گیا جہاں اْن کے ایک طرف پاکستان زیر انتظام کشمیر کے صدر مسعود خان موجود تھے۔قبل ازیں آرمی چیف قمر باجوہ نے نینوجوت سنگھ سدھو کا  خیرمقدم کیا اور اس دوران آرمی چیف قمرجاوید باجوہ اور بھارتی اسٹار کرکٹر کے درمیان خوشگوار کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کو ملنے والی پذیرائی سے نال

عمران خان:کرکٹ کے کپتان سے لے کرپاکستان کے وزارت عظمی تک کا سفر

اسلام آباد//پاکستان کو ایک روزہ کرکٹ میں عالمی کپ کاتحفہ دلانے والے عمران خان آج باضابطہ طورپر ملک کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔وہ پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم ہیں۔عمران خان پانچ اکتوبر 1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہیں بچپن سے ہی کرکٹ میں دلچسپی تھی۔ عمران خان نے نوجوانی میں ہی اپنی صلاحیتوں کو لوہا منواتے ہوئے اپنی شخصیت سے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا گلیمر متعارف کرایا۔ اب بھی ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے ۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے سن 1992ء میں عالمی کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔ وہ خود کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی کے باعث ہی وہ پاکستان میں پہلا کینسر ہسپتال بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ سن 1996ء میں عمران خان نے سیاسی جماعت 'پاکستان تحریک انصاف' کی بنیاد رکھی تھی۔ عمران خان نے 1997ء کے انتخابات میں حصہ لیا لیکن کامیابی حاصل ن

پرینکا کی نک سے منگنی

ممبئی//بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے خود سے 11 برس چھوٹے نک جونس کے ساتھ سنیچر کو منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجابی روایت کے مطابق منگنی کی رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر پرینکا کے قریبی دوست اور کنبے کے افراد موجود تھے ۔ پرینکا پیلے لباس میں ملبوس تھیں جبکہ نک سفید کرتا پاجامہ پہنے ہوئے تھے ۔منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ پرینکا نے شام کو پارٹی کا انعقاد کیا ہے جس میں رنویر سنگھ، کنگنا رنوت، عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے ، انوراگ کشیپ، سنجے لیلا بھنسالی، مکیش انبانی، دپیکا پاڈوکون اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہوسکتی ہیں۔شادی کی تاریخ کا اعلان جلد ہی ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ ابھی تک پرینکا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔یو این آئی   

سی پیک کے باعث پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہو سکتی ہیں

 اسلام آباد //عالمی کریڈٹ ریٹنگ کے ادارے، 'فچ ریٹنگز' نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی ممکنہ اتحادی حکومت کو پاکستان کو درپیش بیرونی ادائیگیوں کے توازن اور ملک کے بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کی وجہ سے درپیش اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے حوالے سے فوری دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔’فچ ریٹنگز‘ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، پاکستان کو اپنے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے بیرونی فنڈز کی فوری ضرورت جس کے لیے اسلام آباد کو دیگر آپشن کے ساتھ عالمی مالیاتی ادارے، آئی ایف سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف سے رجوع کرتا ہے تو اس صورت میں امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے پاکستان کی آئی ایم ایف سے کسی بھی بھی بیل آوٹ پیکج کے لیے کڑی شرائط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا اثر پاکستان میں جاری چین پاکستان اقتصادی راہداری

اٹل بھارتی سیاست کے احیاء کے مرد مجاہد تھے: صدر جمہوریہ

نئی دہلی// صدرجمہوریہ ہند   رام ناتھ کووند نے سابق وزیراعظم ہند   اٹل بہاری باجپئی کی رحلت پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے   نمیتا کول بھٹاچاریہ کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ ’’جناب اٹل بہاری باجپئی کی رحلت پر میری تعزیت، میرے دلی جذبات سانحہ کے ان لمحات میں آپ اور آپ کے کنبے کے دیگر افراد کے ساتھ ہیں۔ اٹل جی کی رحلت یقینا آپ اور آپ کے کنبے کے دیگر اراکین کے لئے ایک ذاتی خسارہ ہے، یہ میرے لئے بھی ایک ذاتی خسارہ ہے، یہ ان کا بلند قد اور ان کا وقار تھا جس نے مجھے عوامی زندگی کی جانب راغب کیا اور میں نے  ان کا رفیق کار بننے کے لئے قانونی پیشہ ترک کردیا۔ ان کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا۔ برسوں بعد جب صدرجمہوریہ ہند منتخب ہوکرمیں  ان سے ملنے گیا ،تو وہ صاحب فراش تھے، تاہم انہوں ن

واجپئی کی خدمات لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی:مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے قوم کی تعمیر میں ان کی خدمات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے لفظو ں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ہندوستانی سیاست کے اہم شخصیات میں شامل مسٹر واجپئی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد   مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا اٹل جی آپ ہر ہندوستانی کے دل اور دماغ پر راج کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کو بنانے میں آپ کے رول کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔  مودی نے کہا کہ ملک کے ہر حصے سے سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں نے قوم کی تعمیر میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اس غیر معمولی شخصیت کے مالک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان آپ کو سلام کرتا ہے اٹل جی۔خیال رہے کہ مسٹر مودی مسٹر واجپئی کے آخر ی سفر میں شامل ہوئے اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ تقریباً آٹھ کلومیٹر کی دوری پیدل طے کی ۔یواین آئی 

سدھو پاکستان میں ، جمہوریت کے حق میں نیک تمناوں کا اظہار

لاہور //سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وزیر اعظم کے عہدے پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہندستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں جمہوریت کے حق میں نیک تمناوں کا اظہار کیا۔واگھہ سرحد کے راستے لاہور پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ ان کا یہ دورہ غیر سیاسی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کھلاڑی یا فن کار ملکوں کے درمیان صرف فاصلے ہی دور نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کو جوڑتے بھی ہیں۔اپنے دوست کے بارے میں سدھو نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ کمزور کو کس طرح طاقتور بنایا جاتا ہے اور پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ۔'' پاکستان کی جمہوریت میں آنے والی تبدیلی بہت اچھی ہے ''۔سدھو نے اس تمہید کے ساتھ وہ محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، ہندو پاک کے درمیان دوستی بس چلانے والے سابق وزیر اعظم اٹل بہ

جے للتا کا کردار ادا کریں ودیا بالن

ممبئی//بالی وڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور معروف اداکارہ ودیا بالن اب سلور اسکرین پر اداکارہ اور تامل ناڈو کی سابق وزیراعلی آنجہانی جے للتا کا فلم میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔خبریں ہیں کہ جے للتا کے حالات زندگی پر دو فلم کمپنیاں فلم بنا رہی ہیں۔ پہلی کمپنی ویبری میڈیا جو بایو پک بنانے جارہی ہے ، اسے تامل، تیلگو اور ہندی میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت کاری تامل فلموں کے ڈائرکٹر اے ایل ویاس کریں گے ۔ویبری میڈیا کے ہدایت کار بندرا پرساد ادوسو مِلّی کا کہنا ہے کہ یہ فلم اداکاری اور سیاست میں ان کے تعاون کو تئیں ایک خراج ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ جے للتا کے یوم پیدائش کے موقع پر اگلے برس 24 فروری کو فلم کے پوسٹ کا فرسٹر لُک جاری کریں گے ۔ خبریں ہیں کہ ودیا بالن کو لیڈ رول میں لیا جائے گا۔اس کے علاوہ چنئی کی پیپرٹیل پکچرس نے بھی جے للتا کے زندگی پر اے پریہ درشنی کی ہدایت کاری میں