تازہ ترین

ہندوستان۔ جنوبی کوریا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے

نئی دہلی/ ہندوستان اور جنوبی کوریا نے اپنی خصوصی اسٹریٹجک شراکت کو نئی اونچائی اور مجموعی اقتصادی شراکت کے معاہدے کو مزید بہتر کرتے ہوئے 'ارلی ہارویسٹ پیکج' کے طور پر ٹھوس پہل کی اور دنیا میں مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہونے والے تکنیکی تبدیلیوں کے پیش نظر 'انوویشن کوآپریشن سینٹر' اور 'فیچر اسٹریٹجی گروپ' قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے درمیان یہاں حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلے کئے گئے ۔میٹنگ میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے 11 معاہدوں پر دستخط کئے جن میں دونوں ممالک کے اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو نئی اونچائی تک لے جانے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج، صنعت و تجارت کے وزیر سریش پربھو، وزیر مواصلات منوج سنہا، خارجہ سکرٹری وجے گوکھلے وغیرہ موجود تھے ۔میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس بی

مون جے ان کا راشٹر پتی بھون میں استقبال

 نئی دہلی//جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا منگل کو راشٹرپتی بھون میں رسمی خیر مقدم کیا گیا۔مسٹر مون اپنی اہلیہ کم جنگ سوک کے ساتھ راشٹر پتی بھون پہنچے جہاں صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان استقبال کیا۔صدر مون اپنی اہلیہ کے ساتھ اتوار کو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر پھنچے ۔ وہ اسی دن شام کو اکشر دھام مندر گئے ۔مسٹر مون ے دورہ کے دوسرے دن پیر کو وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے مسٹر مودی کے ساتھ میٹرو کے سفر کا لطف اٹھایا اور میٹرو سے نوئیڈا گئے جہاں انہوں نے سیمسنگ موبائل کے دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔اپنے چار روزہ دورے کے تیسرے دن مسٹر مون مسٹر مودی سے ملاقات کرکے وفد سطح کی بات چیت کریں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ نائب صدر ونکیا نائیڈو بھی جنوبی کوریا کے صدر

سپریم کورٹ کا دہلی میں سروس سے متعلق معاملات پر فوراً سماعت کرنے سے انکار

 نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان سروس، ٹرانفسر اور تقرری سے متعلف معاملات کی فوری سماعت کرنے سے انکار کردیا ۔ اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتہ ہوگی۔دہلی حکومت کی طر ف سے پیش وکیل راہل مہرا نے یہ معاملہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دہلی حکومت اور مرکز کے درمیان تعطل اب بھی برقرار ہے ۔اس پر جسٹس مشرا نے کہا کہ ہم اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتہ کریں گے ۔مسٹر مہرا نے عدالت عظمی سے معاملے کی فوراً سماعت کی درخواست کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے تاہم کہا کہ معاملے کی سماعت اگلے ہفتہ ہوگی ۔ عدالت نے سماعت کے لئے کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے ۔یو این آئی

ملک میں عام انتخابات کرانے کا کام الیکشن کمیشن آف پاکستان کا:فوج

 اسلام آباد//پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کرانے کا کام الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے تاہم فوج اس میں صرف اور صرف معاونت فراہم کرے گی۔پاکستانی فوج کے شعب? تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے منگل کو راولپنڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران افواج پاکستان کا کام صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ انھوں نہ کہا کہ فوج کے لیے جو حکم جاری ہوتا ہے وہ سب کے لیے ہوتا ہے اور جو حکم جاری ہوا ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ ہم نے غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہو کر انتخابات کے دن الیکشن کمیشن کی مدد کرنی ہے۔انھوں نے کہا کہ انتخابات میں پولنگ سے تین دن پہلے سکیورٹی کے تمام امور مکمل ہو جائیں گے اور ہر پولنگ سٹیشن پر فوج، رینجرز اور پولیس کے اہلکار موجود ہوں گے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ سٹیشن میں دو فوجی اندر اور دو

دہلی میں حبس سے منگل کے روزبھی لوگ رہے پریشان

 نئی دہلی//راجدھانی میں منگل کے روز بھی لوگوں کو حبس بھری گرمی کا سامنا کرناپڑا،یہاں کم ازکم درجہ حرارت 29اعشاریہ 2ڈگری سیلسیئس درج کیاگیا جواس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے دوڈگری زیادہ ہے ۔یہاں لوگ صبح سے پسینے میں تربتررہے اور دن چڑھنے کے ساتھ ہی لوگوں کی دشواریاں بڑھتی گئیں ۔دہلی میں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ہوامیں نمی شرح 78فیصد درج کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔یہاں زیادہ سے زہادہ درجہ حرارت تقریبا 38ڈگری سیلسیئس رہے گا۔دہلی کا پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40اعشاریہ 1ڈگری سیلسیئس درج کیاگیاتھاجو معمول سے چارڈگری زیادہ تھا۔یواین آئی