تازہ ترین

اپنی سوانح عمری پر کام کریں گے سنجے دت

 ممبئی//بالی وڈ کے ماچو مین سنجے دت اپنی سوانح عمری لکھیں گے ۔ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجو' حال ہی میں جلوہ گر ہوئی ہے ۔ سنجے نے اپنی سوانح عمری لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسے وہ آئندہ برس اپنی سالگرہ (29 جولائی) کے موقع پر ریلیز کریں گے ۔ اس آٹوبایوگرافي کو سنجے ہارپر کولنس کے تعاون سے شائع کریں گے جس میں سنجے کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے علاوہ ان کی زندگی کے اتار چڑھاو کو بھی پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ''میں نے ایک غیرمعمولی زندگی گزاری ہے جو اتار چڑھاو، خوشی اور غم سے بھری ہوئی ہے ۔ میرے پاس آپ کو بتانے کے لئے کئی دلچسپ کہانیاں ہیں جو میں نے آج سے پہلے کبھی کسی کو نہیں بتائیں۔ میں اپنی یادوں اور احساسات کو آپ سے شیئر کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں"۔ایسا کہا جارہا ہے کہ سنجے کی سوانح عمری میں فلم راکی میں ڈیبو کے وقت انکی ماں نرگس دت کے کھونے کا غم ، نشے سے ل

مودی کے پروگرام میں دھماکے کی آواز سے محتاط ہوئی فورس

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں آج دھماکے کی آواز نے سب کو چونکا دیا اور سیکورٹی فوری طور پر محتاط ہو گئی، تاہم بعد میں پتہ چلا ہے کہ یہ عارضی طور پر بنے پروگرام پنڈال میں لگائی گئی اے سی مشین میں ہلکا دھماکہ تھا۔مسٹر مودی یہاں آرکیلوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کی نئی عمارت'دھروہربھون' کے افتتاح کے لئے آئے تھے ۔ وہ اپنا خطاب ختم کر کے اسٹیج کے نیچے آکر سینئر حکام سے ملاقات کر رہے تھے کہ پاس ہی رکھی ایک AC مشین سے دھماکے کی آواز سنائی دی۔ یہ مشین اسی جگہ رکھی ہوئی تھی جہاں وزیر اعظم کے ساتھ آئے ملازمین کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں موجود تمام لوگ چونک گئے ۔ سیکورٹی بھی فوری طور پر حرکت میں آ گئی۔ لیکن جب یہ پتہ چلا کہ یہ محض اے سی مشین سے منسلک پائپ کے پھٹنے کی آواز ہے تو انہوں نے راحت کی سانس لی۔یواین آئی  

مسلمانوں کی خوشنودی ،ہندومخالف سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے کانگریس:بی جے پی

 نئی دہلی//بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے کانگریس رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیرششی تھرور کے ملک کے 'ہندوپاکستان 'بننے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہندستان اور اسکی جمہوریت کو بدنام کرنے اور ہندؤوں کو دہشت گردی سے جوڑکر خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے ۔بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترانے یہاں صحافیوں سے کہاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی کل مسلم دانشوروں سے ملاقات کے تھوڑی دیر بعد مسٹر تھرورکے اس بیان سے ثابت ہوگیاہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی مندر وں کے درشن اور جنیوپہننے کی فینسی ڈریس مقابلے سے باہر آگئے ہیں اور کانگریس خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کے بغیر اسی طرح سے نہیں رہ سکتی جیسے پانی کے بغیر مچھلی ۔انھوں نے میڈیا رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان رپورٹوں میں ذرائع کے حوالہ سے کہاگیاہے کہ مسٹر گاندھی نے مسلم دانشوروں سے مند

مخالفین کو خاموش کرانے کیلئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے :ممتا بنرجی

 سلی گوڑی، 12 جولائی (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو خاموش کرانے کے لئے بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے ۔ محترمہ ممتا بنرجی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکز میں حکمراں بی جے پی ہر چیز اور تمام وفاقی ڈھانچے کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے تباہ کرنے میں مصروف ہے ۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں بی جے پی اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کے لئے صریح سیاسی انتقامی جذبے سے ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے سابق معاون اور سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو کی بہن کے ہریانہ میں واقع اسپتال پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ بی جے پی عام انتخابات سے قبل اپوزیشن

نوا ز شریف کی وطن واپسی سے قبل کریک ڈائون

 لاہور// رات گئے لاہور پولیس نے نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ مسلم لیگ ن کے دفاتر پر جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور کئی مقامی رہنما گرفتار بھی کیے گئے جس کے بعد لیگی کارکنوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔حراست میں لیے گئے لیگی کارکنوں میں فیصل ٹاون تحفظ امن کمیٹی کے چیئرمین عاشرجٹ، کاہنہ سے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین محمد شفقت، یو سی 98 چیرمین مزمل گجر، چیئرمین یوسی 78 سید عامر شاہ گلشن راوی، یو سی 48 کے چیئر مین چودھری محمد علی گجر، یو سی 59 کے چیئر مین باؤمحمد رفیق،  یو سی 98 چیرمین مزمل گجر شامل ہیں۔اس کے علاوہ فیروزوالہ یوسی 2 مسلم لیگ ن کے چئیرمین شیخ کاشف، یوسی 4 کے ساجد چوہان اور جوہر ٹاؤن سے مسلم لیگ ن کے چئیرمین ملک نثار احمد کھوکھر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے یو سی 33 یکی گیٹ وائس چیئرمین احمد رشید بٹ کے