تازہ ترین

نواز شریف، مریم اور صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آبادٌٌ // پاکستان احتساب عدالت نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر (ر) کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔ نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت سے حاصل کرلیا ہے اور گرفتاری کے وارنٹ بھی حاصل کرلئے ہیں۔ قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔نیب نے نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ذرائع سے زائد اثاثے ہونا نیب احتساب آرڈیننس کے تحت کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔احتساب عدالت نے گزشتہ روز نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا ہے۔  عدالت نے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ او

سہ ماہی عالمی میراث،پونے کی رسم رونمائی

    پونے //پتر کار بھون ، پونے میں ایک سہ ماہی ادبی رسالے عالمی میراث کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔اس تقریب کا اہتمام راسک مترا منڈل ،ای این یو فاونڈیشن اور شری پردیپ ماونٹ پونے کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت شری سریش چندر صورت والا  نے کی  جب کہ مہمان خصوصی کینیڈا سے آئے ہوئے اردو کے عالمی شہرت یافتہ اسکالر جناب ڈاکٹر سید تقی عابدی تھے ۔ ڈائس پر  ذی احترام شخصیات میں  سے جناب منور پیر بھائی ، سابق چیرمین اعظم کیمپس  پونے ،ڈاکٹر مشتاق احمد،ڈاکٹر پریمی رومانی،مدیر سہ ماہی عالمی میراث ،جناب زبیر صاحب پریزڈنٹ ای این  یو فاونڈیشن ،اور ڈاکٹر ممتاز پیر بھائی  تھے ۔  تقریب کے آغاز میں  صاحب صدر جناب شریش چندر صورت والا  نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اس آرگنا یزیشن کے بارے میں تفصیلات  پیش کیں ۔اس کے بعد جناب منور

مودی کی ریلی میں کسانوں کو جانے کی اجازت نہیں تھی: کانگریس

 نئی دہلی//کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ زیر اعظم نریندر مودی کی سینچر کو جے پور میں منعقدہ ریلی میں کسانوں کو جانے سے روکا گیا تاکہ وہ اپنے غضب کا اظہار نہ کرسکیں۔ کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ الزام بھی لگایا ہے کہ مسٹر مودی کی ریلی پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ۔اس کے لئے راجستھان ہی نہیں دہلی کے اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے گئے لیکن ریلی میں کسانوں کو جانے نہیں دیا گیا ۔ بی جے پی حکومت کو خوف تھا کہ پریشان کسان اپنے وزیر اعظم سامنے ریلی میں غصہ کا اظہار کر سکتے ہیں کیونکہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کے فائدے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ حال ہی میں خریف فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت کا اعلان کیا گیا ہے اس سے کسان مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریلی میں بھیڑ اکٹھا کرنے کے لئے مختلف تنظیموں پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔ اس سلسلے میں، انہوں نے جے پور کے ای

طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے ایک بار پھر انکار

کابل//طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی میں طالبان کو مذکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ افغان طالبان نے ایک بار پھر کابل حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔طالبان نے یہ بات جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا ہے کہ  غیر ملکی افواج کی موجودگی میں طالبان کو مذکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ طالبان ترجمان نے اپنے بیان میں افغان 'ہائی پیس کونسل' کے گزشتہ ماہ کے اس بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں کونسل نے طالبان سے امن عمل میں شامل ہونے کو کہا تھا۔افغانستان میں طالبان اور دیگر  جنگجوگروہوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی جانے والی 'ہائی پیس کونسل' کے ایک عہدیدار محمد اکرم خپلواک نے کہا ہے کہ کونسل مستقبل قریب میں طالبان سے امن مذاکرات کے لیے پر امید ہے۔دوسری طرف طا