تازہ ترین

نربھیا اجتماعی آبروریزی کیس

صدر جمہوریہ سے رحم کی اپیل کرنے کا ہی متبادل باقی نئی دہلی//سپریم کورٹ نے 2012 کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملے میں تین قصورواروں کو پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردئے جانے کے بعد اب ان کے پاس کیوریٹیو پٹیشن دائر کرنے اور صدر جمہوریہ سے رحم کی اپیل کرنے کا ہی متبادل باقی رہ گیا ہے ۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے اس معاملے میں پھانسی کی سزا کو عمر قیدمیں تبدیل کرنے کی پون، ونے اور مکیش کی نظر ثانی کی عرضی کو مسترد کردیا۔عدالت نے تینوں کی نظرثانی کی عرضی پر چار مئی کو سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ اس معاملے میں چوتھے قصوروار اکشے نے نظرثانی کی عرضی داخل نہیں کی تھی۔عدالت کے فیصلے کے بعد تینوں قصورواروں کے پاس اب کیوریٹیو پٹیشن اور اس کے بعد صدر جمہوریہ کے پا س رحم کی درخواست کا متبادل ہی رہ جاتا ہے ۔ فیصلہ سنانے والی بنچ کے دیگر اراکی

نواز اور مریم نے وطن واپس لوٹنے کا اعلان کیا

 اسلام آباد//پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے تمام قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے وطن واپس ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستانی اخبار دی ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق مسٹر شریف اور ان کی بیٹی نے وطن واپس لوٹنے کی خبر کی تصدیق کی ہے ۔ مریم نے لندن میں اتوار کو نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کے والد مسٹر شریف اور وہ تیرہ جولائی کو لاہور آسکتی ہیں۔ اس سے پہلے دونوں لندن سے اسلام آباد آنے والے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سزا سے بچنے کے لئے ملک سے بھاگتے ہیں لیکن ہم لوگ اس کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر شریف نے اپنیگرفتاری دینے کی بات کہہ کر ایک مثال قائم کی ہے ۔ ان کی قربانیاں بے کار نہیں جائیں گی او راس کا فائد ہ آنے والی نسلوں کو ملے گا۔مریم نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو تحریک اپنے آخری مرحلے میں ہے کیوں کہ 25جولائی کو ووٹنگ ہے ۔ انہوں نے سابق ص

سپریم کورٹ کا تاج محل میں باہر کے لوگوں کو نماز کی اجازت دینے سے انکار

 نئی دہلی//سپریم کورٹ نے تاریخی تاج محل میں  باہر سے آئے لوگوں   کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے کی عرضی مستردکردی۔  عدالت عظمی کی ایک سہ رکنی بنچ نے جس کی صدارت چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کررہے تھے ، اس عرضی کو مسترد کردیا جس میں درخواست کی گئی کہ وہاںباہر سے آنے والوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے اور اس سلسلے میں ضلعی حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تاج محل دنیا کے سات عجوبوں میں شامل ہے لہذااس کی حفاظت لازمی ہے ۔ عرضی گذار نے 24 جنوری کو ضلعی مجسٹریٹ کی طرف سے تاج محل میں باہر کے لوگوں کو نماز کی اجازت نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تاج محل میں نماز پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں ، نماز کہیں اور پڑھی جا سکتی ہے ۔ یو این آئی  

بدعنوانی معاملہ: نیب نے نواز شریف کے داماد کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی//قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیپٹن صفدر دوپہر 2 بجے جلوس کی شکل میں ن لیگ کے مرکزی دفتر لیاقت باغ پہنچے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ کیپٹن صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے۔ اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کرکے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ شام پانچ بجے نیب کی ٹیم نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں جمعہ کو احتساب عدالت کی جانب سے ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور دو روز بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔کیپٹن (ر) صفدر نے آج صبح آڈیو

’سزا سے بچنے کیلئے لوگ ملک سے باہر جاتے ہیں ہم واپس آرہے ہیں‘

 لندن//مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ سزا سے بچنے کے لیے ملک سے باہر جاتے ہیں لیکن ہم گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم چند روز میں لاہور آرہے ہیں، لوگ سزا سے بچنے کے لیے ملک سے باہر جاتے ہیں لیکن ہم گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں، نواز شریف نے گرفتاری دینے کے فیصلے سے نئی روایت قائم کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قربانی ہم دیں گے اور اس کا فائدہ آنے والی نسلوں اور قوم کو ہوگا۔رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، میں اور نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کے حامیوں کی نمائندگی کررہے ہیں، ہم جمہوریت دیکھنے والوں کی لڑائی لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قدم بڑھا دیا ہے اور قوم ان کے پیچھے ہے، کچھ لوگ کمر درد کا بہا

نوازاورزرداری نے جمہوریت کے نام پرملک کو تباہ کردیا:عمران خان

ایبٹ آباد//چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پرنوازاورزرداری نے مک مکاکیا، ان دونوں نے طے کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کیلیے فرینڈلی اپوزیشن بنیں گے اس لیے ان باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا۔ایبٹ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  ایون فیلڈ میں سزا پانے والے کیپٹن(ر) صفدر اس طرح گرفتاری دینے جارہے تھے جیسے کشمیر فتح کرلیا جب کہ نوازشریف اور مریم نواز لندن سے مظلوم بن کر آئیں گے، نوازشریف پاکستان آئیں لیکن نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں کیونکہ نیلسن منڈیلا ایک عظیم لیڈر تھا جس نے 27 سال قید کاٹی لیکن نوازشریف تو ڈاکو ہیں جو ملک وقوم کا 300ارب کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کی 60سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر6 ہزار ارب روپے قرضہ تھا اس  کے باوجود بڑے بڑے ڈیم بنیجس سے بجلی سستی ملی، ملک&nb

بابری مسجد کے معاملہ: شیعہ پرسنل لا بورڈ ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ : مولانا یعسوب عباس

الہ آبا//: بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ نے اپنے اہم موقف کا اعلان کیا ہے۔شیعہ پر سنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پر سنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے موقف کی پوری طرح تائید کرتا ہے۔شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے الہ آباد میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ بابری مسجد کے نام پر حکومت سے سودے بازی کر رہے ہیں۔لیکن شیعہ پرسنل لا بورڈ بابری مسجد کے معاملے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بوڑد کے شانہ بہ شابہ کھڑا رہے گا۔مولانا نے مزید کہا کہ جولوگ بابری مسجد کے تعلق سے مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں ، ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لوگ قوم کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔سستی شہرت یا پھر چھوٹے سے عہدہ کیلئے لوگ اس طرح کا بیان دے کر پوری ملت کو رسوا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ اور ہ