تازہ ترین

۔4گلیاروں والی بلیوارڈ شاہراہ

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں 4گلیاروں والی بلےوارڈ شاہراہ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ڈپٹی کمشنر سرینگر،آئی جی پی،متعلقہ محکموں کے چیف انجینئر صاحبان،ناظم سیاحت،جی ایم ،جے کے ٹی ڈی سی،جنرل منیجر بی ایس این ایل،چیف وائیلڈ لائف وارڈن ،کنسرویٹر فارسٹ،کلیکٹر لینڈ اکیوزیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ،اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل متعلقہ تحصیلدار اورایس پی ٹریفک کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ لیک ویو پارک سے شالیمار تک 5کلومیٹر فاصلے کا احاطہ کرے گا اور ا س اہم پروجیکٹ کی زد میں 123کنال اراضی بشمول17ڈھانچے،12دکانیں اور3پلاٹ آرہے ہیں۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اس اہم پروجیکٹ میں کافی دلچسپی ہے۔انہوںنے آر اینڈ بی محکمے کو پروجیکٹ کے پہلے کلومیٹر پر فوری طور

گریڈ اسٹیشن زینہ کوٹ

 سرینگر//پاور کنٹرولر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بمنہ کے مطابق جن علاقوں کو گرڈ سٹیشن زینہ کوٹ سے بجلی حاصل ہوتی ہے وہاں26اپریل کو صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔انہوںنے کہا کہ 450 MVA,220/132 K Vگرڈ اسٹیشن زینہ کوٹ کے علاوہ 220 KVD/DCواگورہ زینہ کوٹ ترسیلی لائین کے رکھ رکھاﺅ اورضروری مرمت کے لئے بجلی کی سپلائی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاو رکنٹرولر نے کہا کہ پورے شمالی کشمیر،وسطی کشمیر کو بمنہ،بادام پورہ اوربڈگام گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم ہوتی ہے وہاں 26اپریل کو بجلی کی سپلائی متاثررہے گی۔  

ظفراور جاوید کا صدر ہسپتال کا دورہ

 سرینگر //سالویشن مومنٹ چیرمین ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ چیرمین (حقیقی ) جاوید احمد میر نے صدر ہسپتال سرینگر جاکر پر امن احتجاج میںزخمی ہوئے طلباءاور نوجوانوںکی عیادت کی ،شدید زخمیوں میں شامل طالبات اقرا،خشبو اختر،عامر منظورعوا می ور دیگر تیمارداروں کی عیادت کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعاءکی ۔اس موقع پر ظفر اور جاوید نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طلباءاور جوانوں کے پر امن احتجاج پر فورسز کے بے تحاشا استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری ،انسانی حقوق کے ذمہ داروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی طرف توجہ دیکر یہاں کے عوام خصوصاً جوانوں اور طلباءکی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں عوام کی حق خود ارادیت کیلئے سیاسی جدوجہدکرنا انکا جمہوری حق ہے اور بین لاقوامی برادری کو اسے تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے اور بھارتی حکومت کو بھی ح