تازہ ترین

غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ ،جگہ جگہ فورسز کی بھاری تعداد تعینات

سرینگر// انتظامیہ نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کے پیش نظر پائین شہر کے حساس علاقوں میں دوسرے روز بھی پابندیاں عائد رہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح سے درہم برہم ہوکر رہ گئی۔ سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جمعرات کو این آئی اے کی طرف سے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھیوں کو دہلی منتقل کرنے کے خلاف ہڑتال کی کال دی دی تھی۔اس دوران ہڑتال کال کے پیش نظر اور حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے پیش نظر پائین شہر کے حساس علاقوں میں دوسری روز بھی قدغنیں عائد کی گئیں۔تاریخی جامع مسجد کے ارد گرد فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد ار کو تعینات کیا گیا تھااور مقامی لوگوں کے مطابق دوسرے روز بھی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ادھر ہڑتال کے پیش نظرپائین شہرکے اہم سڑکوں ،پلوں اور چوراہوں پر بکتر بند

آج شہر کے 7پولیس تھانوں میں بندشیں عائد ہونگی

سرینگر//حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقعہ پر شہر سرینگر کے 7پولیس تھانوںمیں سخت بندشیں عائد رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقعہ پر کسی بھی امکانی گڑبڑ سے نمٹنے کے لئے اتوار کو شہر خاص کے 7حساس پولیس تھانوں میں سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ خانیار، نوہٹہ، صفاکدل، مہاراج گنج، رعناواری میں سخت بندشیں عائد رہیں گی جبکہ پولیس تھانہ کراکہ کھڈ اور مائسمہ کے تحت آنے والے علاقوں میں جزوی بندشوں کا نفاذ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کو مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے اُمیدواروں کی رول نمبر سپلس کو کرفیو پاس تصور کیا جائے گا۔  

ضلع سرینگر کے این ای ٹی امیدواروں کیلئے مختلف مقامات پر ٹرانسپورٹ سہولیات

سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے آج یعنی8جولائی کو لئے جارہے ضلع سرینگر کے امیدواروںکو سرینگر کے مختلف امتحانی مراکز تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ سہولیت دستیا ب رکھی ہیں۔یہ ٹرانسپورٹ سہولیات کشمیر یونیورسٹی ،پارمپورہ،قمر واری،پانتہ چھوک (تحصیل آفس) غوثیہ ہسپتال نزدیک پولیس اسٹیشن خانیار،پولیس اسٹیشن صورہ کے نزدیک،نوگام پولیس اسٹیشن کے نزدیک اور لالچوک سے مختلف مراکز تک دستیاب رہے گی۔جو امیدوار یہ سہولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مختلف مقامات پر صبح7بجے پہنچنے کی صلاح دی گئی ہے۔  

سٹیٹ ایمرجنسی اوپریشن سینٹر پوری طرح تیاری کی حالت میں :صوبائی کمشنر

سرینگر//گوگولینڈ ہمہامہ میںقائم کیاگیا سٹیٹ ایمرجنسی سینٹر پوری طرح تیاری کی حالت میں ہے جہاں 100 ٹینٹ نصب کئے جانے کے علاوہ راشن،رسوئی گیس ،پینے کے پانی،ڈاکٹروں ،نیم طبی عملے نیز دیگر سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سینٹر میں مزیدایک سو ٹینٹ نصب کئے جارہے ہیں۔سینٹر میں وائر لیس کیمونیکیشن نیٹ ورک اور سیٹلائٹ فون کی سہولیات بھی میسر رکھی گئی ہیں۔یہ جانکاری صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے سنیچر کی شام ہر ی نواس میںمنعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں دی۔میٹنگ کے انعقاد کا مقصد حالیہ زبردست بارشوں سے پیداشدہ امکانی سیلابی صورتحال کے خطرات سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا تھا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے 6لاکھ کلورین کی ٹکیاں دستیاب رکھی ہیں جبکہ فلڈ ریلیف مراکز میں ایک لاکھ ٹکیوں کے علاوہ دیگر ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایاگیا ہے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ

سرکیولر روڑ پروجیکٹ کے متاثرین کو نقد ادائیگی

سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر بصیرا حمد خان کی صدارت میں سرکیولر روڈ پروجیکٹ سے متاثرہ اُن لوگوں کی نقد ادائیگی سے متعلق 246ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقدہوئی جن کے ڈھانچے پروجیکٹ کی زد میںآئے ہیں۔میٹنگ کے دوران صفاکدل،جمالٹہ روڈ،صفاکدل میں کیمونٹی سینٹر،عالی کدل راجوری کدل کی کشادگی ،کیمونٹی سینٹر نمچی بل ،بژھ پورہ حضرت بل روڈ (فیز۔۱)  ہفت چنار آئی جی روڈ،ایس ایم ایس روڈ اورفتح کدل خانقاہ معلی روڈ کے لئے حصول اراضی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران سرکیولر روڈ پروجیکٹ کے تحت آنے والے کئی معاملات کے سلسلے میں نقد ادائیگی کے لئے منظوری دی گئی۔صوبائی کمشنر نے تعمیرات عامہ کے انجینئروں کو ایسے ڈھانچے فوری طور منہدم کرنے کی ہدایت دی جن کے مالکان کو ادائیگی کی گئی ہے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر، اے ڈی ڈی سی سرینگر ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی اور اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ پروجیک

ایم آئی جی کالونی بمنہ میں سکوٹی اڑا لی گئی

سرینگر //ایم آئی جی کالونی بمنہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل فوٹو کی مدد سے پولیس نے  سکوٹی اڑانے والے مشتبہ چور کوگرفتار کرنے کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔ 6جولائی 2018کو محمد شفیع بٹ ولد نورالدین ساکنہ ایم آئی جی کالونی سیکٹر3بمنہ نے پولیس پوسٹ بمنہ میں تحریری شکایت درج کرائی کہ 5جولائی کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کھڑی کی گئی نیلے رنگ کی سکوٹی زیر نمبر JK01C-4613 چُرا لی ۔ شکایت گزار نے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو فراہم کی ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 251/2018زیر دفعہ 379آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے چور کی تلاش شروع کی گئی ہے ۔ اگر کسی کو مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس پوسٹ بمنہ کے فون نمبرات 9596770561, 9596770884یا پھر پولیس کنٹرول روم کے ٹول فری نمبر 100پربھی جانکاری فراہم کرسکتا ہے۔  

پی ایم ڈی پی اور امرُت کے پروجیکٹ

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں پی ایم ڈی پی اور امرُت کے تحت جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران پاور ڈیولپمنٹ اورتعمیرات عامہ کے تحت جاری پروجیکٹوںکی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجب کہ میٹنگ میں جے کے پی سی سی پروجیکٹوں بشمول زکورہ میں منی میٹرنٹی سینٹر اور زڈی بل میں کثیرالمقاصد والے ہال کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔اس کے علاوہ ضلع میں امرُت پروگرام کے تحت جاری ڈرینیج پروجیکٹوں کی عمل آوری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ترقیاتی کمشنر نے لالچوک اور اندرانگر میںڈرینیج نظام کی فوری تکمیل پر بھی زوردیا۔  

سرینگر میں خواتین کیلئے ہُنر مندی سے متعلق پروگرام کا اہتمام

 سرینگر//انسٹی چیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ سرینگر میں جاری 4 روزہ’’ پوش وہرات ‘‘نامی پروگرام کے دوران خواتین کیلئے ہُنر مندی سے متعلق سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں وکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن نے ایک پریذنٹیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں خواتین کے لئے ہُنر مندی اور روز گار کے مواقعوں کو اُجاگر کیا گیا۔ چار روزہ پروگرام کے دوران وادی کے30 صنعت کاروں کی طرف سے نمائش، تمدنی پروگرام، ہُنر میلہ ، خواتین کی بیٹھک اور سکولی طُلباء کی طرف سے’’ کاشرٔ بازار‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کو ہُنر مندی کی تربیت فراہم کرنا بے حد ضروری ہے اور خواتین کے لئے ہُنر مندی پروگراموں کے انعقاد کا مقصد اُن میں اعتماد کو بحال کر کے انہیں اقتصادی آزادی کی جانب با اختیاری دینا ہے۔پروگرام میں مشن کے نمائندوں، خوا