تازہ ترین

شہری ہلاکتوں کے خلاف لال چوک میں تاجروں کا دھرنا

سرینگر/کشمیر کی ہر گلی کو شہری ہلاکتوں سے خون میں غلطان کرنے کے عمل کو انسانیت کی قبا چاک کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس نے لالچوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کھڈونی،شوپیاں اور بارہمولہ میں تازہ شہری ہلاکتوں کے خلاف کشمیر اکنامک الائنس نے لالچوک میں گھنٹہ گھر کے پاس احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینئر اٹھا رکھے تھے،جن پر ’’شہریوں کی ہلاکتوں کے چکر کو بند کرئو،سرکاری دہشت گردی کو بند کرئو،معصوموں کا قتل عام بند کرو‘‘ کی تحریر درج تھی ۔احتجاجی تاجروں نے دو ٹوک الفاظ میں شہری ہلاکتوں کو مسترد کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ معصوم اور نہتے عوام کے خلاف کاروائیاں بند کی جانی چاہئے۔ الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈارنے اعداد شمار بتاتے ہوئے کہا کہ2008میں80کے قریب شہریوں کو جان بحق کیا گیا، جبکہ 2010 میں قریب 140 اور گزشتہ3

گمشد گان کے افراد خانہ کا خاموش احتجاج

سرینگر// گمشدہ افراد کے لواحقین کی تنظیم ائے پی ڈی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ حراست کے دوران گمشدہ ہوئے افراد کا پتہ لگا کر انہیں اپنے کنبوں کو واپس سپرد کیا جائے۔پرتاپ پارک سرینگر میںلاپتہ افراد کے لواحقین اور عزیز واقارب نے ماہانہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ۔احتجاجی مظاہرین نے خاموش دھرنا دیا کہ مظاہرے میں بیشتر خواتین اپنے لخت ہائے جگروں کی تصویر کو سینے سے لگا کر دیدہ تر ہو رہی تھیں۔احتجاج کے دوران رقعت آمیز منا ظربھی دیکھنے کو ملے۔احتجاجیوں نے  عالمی برداری پر زوردیا کہ وہ اس انسانی معاملے کا نوٹس لے اورکشمیر میں لاپتہ کئے گئے شہریوں کو بازیاب کرنے میں اپنا رول ادا کرے ۔اس موقع پر اے پی ڈی پی کی سربراہ پروینہ آہنگر نے دوران حراست لاپتہ کئے گئے افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان وردی پوشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے جو اس انسانیت سوز عمل میں ملوث

راہ گیروں کیلئے مسدود کئے گئے راستے صاف

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے منگل کو ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اورملحقہ بازاروں میں دکانوں کے باہر سجائے گئے مال کو ضبط کرکے راہ گیروں کیلئے مسدود کئے گئے راستوں پرناجائز قبضہ ہٹا لیا ۔اس خصوصی مہم کے دوران میونسپل سکارڈ نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا مال دکانوں کے باہر فٹ پاتھوں پر نہ سجائیں ۔سکارڈ نے کئی دکانداروں کی طرف سے سجائے گئے مال کو ضبط کیا اور بعد میں مال سے بھرے 2ٹرک ایس ایم سی آفس کرن نگر پہنچائے گئے ۔مہم کے دوران سکارڈ نے صفائی ستھرائی بھی عمل میں لائی جبکہ لائوڈ سپیکروں کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف و پاک رکھنے کیلئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ۔  

میر واعظ مولوی فاروق اور شہدائے حول کا 30واں یوم شہادت

سرینگر// ممتاز اورسرکردہ دینی و سیاسی رہنما اور جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے بانی سربراہ شہید ملت میرواعظ کشمیرمولوی محمد فاروق  ؒ اور ۲۵ ماہ شوال ۱۴۱۰ھ؁ کے شہدائے حو ل کے اسلامی کلینڈر کے حساب سے۳۰واں یوم شہادت ہے۔چنانچہ اس ضمن میں شہید ملت اور آج تک کے جملہ شہداء کے بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی ایک خصوصی مجلس آراستہ کی گئی جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے شہید رہنما اور جملہ شہدائے کشمیر کے بلند درجات عزت و آزادی، غلبہ اسلام اور شہداء کے مشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بیان میں ہفتہ رفتہ کے شہداء کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت اور اسکے ریاستی گماشتوں نے کشمیری عوام کیخلاف ظلم ،جبر اور بربریت کا جو لامتناہی سلسلہ شروع کررکھا ہے اور آئے دن کشمیری مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کو تھانہ و خانہ نظر بند کرکے انکی پر امن سرگرمیوںکو مسدود کیا جارہا

ڈون انٹرنیشنل سکول میں تھائی لینڈ غار میں پھنسے بچوں کیلئے دعا

سرینگر//ڈون انٹرنیشنل سکول سرینگر میں تھائی لینڈ کے ان بچوں وفٹ بال کھلاڑیوںکیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا جو غار میں پھنسے ہوئے ہیں ۔سکول کے طلباء نے غار میں پھنسے بچوں کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کی جلد سے جلد بازیابی کی امید کا اظہار کیا۔اس دعائیہ مجلس میں سکول کے عملہ نے بھی شرکت کی ۔ اس مجلس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر ایم راما چندرن نے کی ۔  

نامور تھیٹر اور ٹی وی اداکار شادی لال کول کی عزت افزائی

سرینگر// اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور ریڈیو کشمیر سرینگر کی طرف سے کل ’’نامور‘‘ سیریز کی ایک کڑی کے طور معروف تھیٹر ، ٹی وی اور ریڈیو اداکار شادی لال کول کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب اکیڈیمی کے سمینار ہال لال منڈی میں منعقد ہوئی۔جس میں سرکردہ فنکاروں، ادیبوں ، شاعروں، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اکیڈیمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسی بہت سی شخصیات ہیں جنہوں نے ثقافت کے مختلف شعبہ جات میں کاریائے نمایاں انجام دئے ہیں۔ریڈیو کشمیر سرینگر کے ڈایریکٹر سید ہمایوں قیصر نے شادی لال کول کو ایک بہترین اور منجھا ہوا ادا کار قرار دیا۔ جو گذشتہ قریب چار دہائیوں سے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ تقریب میں عیاش عارف نے شادی لال کول پر ایک مقالہ پیش کیا جس میں شادی لال کی ف

بھاجپاعوامی توقعات کے مطابق کام کرے گی

سرینگر//سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے سرینگر ضلع کے بھاجپا یونٹ سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی عوام توقعات کے مطابق کام کرے گی اور عوام کا پارٹی کے تئیں رشتہ مضبوط کیاجائے گاتاکہ اس کی پالیسیاں اور پروگرام لوگوں تک پہنچ سکیں ۔ان کاکہناتھاکہ وہ نہیں چاہتے کہ عام آدمی کو روز مرہ کے مسائل کا سامناکرناپڑے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیاکہ وہ لوگوں کے مسائل حل کریں اور ان تک پالیسیاں عام کریں ۔گپتا نے کہاکہ بھاجپا عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے اور تمام جائز مطالبات کو پورا کیاجائے گا۔اس موقعہ پر ضلع صدر سرینگر عارف راجہ ، جنرل سیکریٹری زبیر نذیر، نائب صدور عاصف مسعودی ، اشوک بٹ ، حکیم مسعود، انچارج مہلا مورچہ کشمیر نیلم گھاش،حلقہ صدور و جنرل سیکریٹری اور نذیر احمد گلکار و منظور بٹ بھی موجو دتھے ۔