تازہ ترین

ٹی آر سی گریڈ سپریٹراورفلائی اوورپر تعمیراتی کام ٹھپ

 سرینگر//شہر سرینگر میں زیر تعمیر اہم فلائی اور جہانگیر چوک سے رام باغ اور ٹی آر سی گریڈ سپریٹر کے تعمیراتی کام پھر ایک بار اپنے مقررہ مدت کے اندر پائے تکمیل کو نہ پہنچنے کاخدشہ لاحق ہوا ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر موجود لوہا اور دیگر سازو سامان عوام کے لئے مصیبت کا باعث بن گیا ہے۔شہر سرینگر میںکئی برسوں سے زیر تعمیر2 اہم فلائی اوروں پر کام سست رفتاری سے جاری ہے جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں فلائی اور مقرر حد کے اندر پھر ایک بار مکمل نہیں ہوںگے جس کی وجہ سے عوام خاص کر مسافروںکو گزشتہ کئی سال سے درپیش مسائل میں کسی کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ جہانگیر چوک سے رام باغ اور ٹی آر سی سے پولو ویوفلائی اور پر گزشتہ 2ماہ سے نا معلوم وجوہات کی بناء پر کام کو روک دینے سے متعدد مقامات پر لوہا دیگر تعمیراتی سامان موجود ہونے کی وجہ سے لوگوںکو تکلی

شفاف ڈی بی ٹی نظام

 سرینگر//کیمیاوی کھادوں کے شعبے کے تحت ڈی بی ٹی نظام کو نئی سمت دینے سے جہاں کسانوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کیاجاسکتا ہے وہیں اس عمل کو کسان دوست بھی بنایا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں کل لالمنڈی سرینگر میں محکمہ زراعت کے انفورسمنٹ عملے کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد نظام زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے شرکأ پر زوردیا کہ وہ ڈی بی ٹی نظام میں جدید سوفٹ ویئر سے استفادہ کریں تاکہ کارروائی کو مزید شفافیت کے ساتھ انجام دیاجاسکے اورکسانوں کے مفادات کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوںنے محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ کو وادی بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے جانکاری پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ انہیں اپنے حقوق کے بارے میں پوری جانکاری حاصل ہوسکے۔اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ انیل کمار نرگوٹرا نے لأ انفورسنمنٹ کے کام کاج کے بارے م

ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم

  سرینگر //ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے تحے محکمہ کسٹوڈین نے ٹینگہ پورہ بائی پاس اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں کئی ایک تعمیرات کو منہدم کر دیا ۔ جمعرات کو کسٹوڈین جنرل جموں وکشمیر اعجاز احمد بٹ کی ہدایت پر محکمہ کے خصوصی سکارڈ ، پولیس اور مونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے ٹینگہ پورہ بائی پاس کے نزدیک کسٹوڈین زمین پر کھڑی کی گئی کئی ایک ناجائز تجاوزات کو منہدم کر دیا ۔اس دوران لوگوں کو انتباہ دیتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ اگر اُس کے بعد کوئی ایسی سرگرمیاں عمل میں لائی گئی تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔کسٹوڈین جنرل نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایسی کارروائیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کسٹوڈین زمین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی جگہ ایسی سرگرمیاں نظر آئیں تو و

حزب جنگجو کی برسی پر پائین شہر میں ہڑتال

  سرینگر//شہر خاص کے ملارٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سجاد احمد گلکار کی ایک سال قبل رڈ بگ ماگام میں جھڑپ کے دوران ہلاکت کی برسی پر شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں  جمعرات کو ہڑتال رہی،جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔بڈگام کے رڈ بگ علاقے میں12جولائی2017کو معرکہ آرائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ3 جنگجو جان بحق ہوئے جن میں سے ایک کا تعلق پائین شہر کے حساس علاقے ملارٹہ سے تھا۔ مذکورجنگجو کی یاد میں پائین شہر میں تعزیتی ہڑتال رہی۔اگر چہ کسی بھی تنظیم نے ہڑتال کی کال نہیں دی تھی،تاہم ذرائع کے مطابق شہر خاص کے کئی علاقوں میں ایک روز قبل ہی نامعلوم افراد کی طرف سے پوسٹر نصب کئے گئے تھے،جن پر لوگوں کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ پائین شہر کے نوہٹہ،گوجوارہ،راجوری کدل ،بہوری کدل، نقشبند صاحب،جامع مارکیٹ،ملارٹہ اورنواحی علاقوں میں تعزیتی ہڑتال کی گئی ۔ تمام بازاراورکار

میرواعظ منزل سے مزار شہداء کی طرف جلوس کی تیاری

 سرینگر// حریت(ع) اورعوامی مجلس عمل کے زعمائوں،کارکنوں اور عہدیداروںکا ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس تاریخی میرواعظ منزل راجوری کدل پر منعقد ہوا جبکہ حریت چیرمین  میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جنہیں حسب پروگرام اس اہم اجلاس جس میں 13 جولائی کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ کارکنوںکو ہدایت جاری کرنی مقصود تھی کی صدارت کرنی تھی کو ریاستی حکمرانوں نے اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میںمسلسل نظر بند کرکے موصوف کی پر امن سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔اجلاس میں حریت اور مجلس عمل کے رہنمائوں نے 13 جولائی 1931ء کے اولین شہداء اور جملہ شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اس عزم اور عہد کا اعادہ کیا کہ شہیدوں کے مشن کو تکمیل کے مرحلے تک لیجانے کیلئے ہر سطح پر ہماری پرامن اور منصفانہ جدوجہد جاری رہیگی۔مقررین نے  اس با

صورہ واقعہ پر پولیس کا وضاحتی بیان

 سرینگر// پولیس نے چند میڈیا اداروں اور نیوز پورٹلز کی جانب سے شائع خبر کہ صورہ میں فورسز نے میوہ فروشوں کی ریڈھیاں نذر آتش کیں، کو حقیت سے بعید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا حقیقت سے دور دور تک کا واسط نہیں ہے۔پولیس بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی تفصیلی بیان جاری کیا جس کے مطابق گذشتہ شام شر پسند عناصر نے صورہ میں خوانچہ فروشوں کی ریڈھیاں نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ مال و اسبا ب کو تہس نہس کیااورشاہراہ کی خوبصورتی کیلئے نصب کئے گئے پودوں کے ارد گرد فینسنگ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔  

مزید خبرں

 مولانا قاسم شاہ بخاری کو برسی پر خراج سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے سرزمین کشمیر کے مفسر قرآن مولانا قاسم شاہ بخاری کو برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ مولانا قانونگو نے کہاکہ قاسم شاہ بخاری کی ذات ہمارے اکابرین اسلام کے صفوف کے اندر پُراستعداد علمی شخصیت تھے جن کے علمی فیوضات سے پورا کشمیر مرہون منت ہے۔ مولانا قانونگو نے کہاکہ قاسم شاہ بخاری بیک وقت مفسر، روحانی پیشوا، سیاستدان، منتظم ، مدرس، قلمکار کے علاوہ بے شمار خصوصیات کے بہرور تھے۔ انہوںنے کہاکہ قاسم شاہ بخاری نے پورے کشمیر میں مدارس کا ایک جال بچھایا اور طلباء دینی تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں۔     دعوۃ السنۃ کانفرنس22جولائی کو ۔ 1500 رضا کاروں کی ٹیم منتخب  سرینگر//شیر کشمیر پارک (میونسپل پارک) میں ہونے والی تیسری عالمی دعوۃ السنہ کانفرنس22 جولائی اتو