تازہ ترین

ہفتہ شہادت کی تقریبات کا چوتھا دن

سرینگر// سرکردہ مذہبی و سیاسی رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق ، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون، شہدائے حول اور دیگر تمام شہداء کی یاد میں منائی جارہی ہفتہ شہادت کی تقریبات کے سلسلے میںکل چوتھے دن عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد سرینگر کے احاطے میں عطیہ خون اور مفت ادویات کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا ،جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں، پردہ نشین خواتین، خاص طور پر نوجوانوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیکر اور اپنے خون کا عطیہ پیش کرکے شہید ملت اور تمام شہداء جموںوکشمیر کے تئیں اپنی بھر پور عقیدت کا اظہار کیا۔حریت کانفرنس سے وابستہ اکائیوںبالخصوص عوامی مجلس عمل کے رہنمائوں، کارکنوں کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے بھی اپنے قیمتی خون کا عطیہ پیش کیا۔سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جنہیں کل ایک بار پھر علی الصبح اپنی رہائشگاہ میرواعظ منزل نگین میں ن

لال بازار میںشہید ملت پرائمری سنٹر کا افتتاح

سرینگر// ممبر اسمبلی زڈی بل عابد حسین انصاری نے کل شہر خاص کے لال بازار علاقہ میں شہید ملت پرائمری سنٹر کا افتتاح کیا ۔اڑھائی کروڑ روپے کی مالیت سے تعمیر ہوئے اس سنٹر کو  شہید ملت مرحوم میر واعظ محمد فاروق کے نام سے منسوب کیا گیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پرسی ایم او ،زیڈ ایم او ،ایس ڈی پی او زڈی بل اور ایس ایچ او لال بازار کے علاوہ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی اور انہوں نے اس اقدام کیلئے عابد حسین انصاری کی سراہنا کی ۔اس موقعہ پر انصاری نے کہا کہ مرحوم میر واعظ مولانا محمد فاروق اور ا ن کے خاندان نے دین اسلام کی خدمت کی ہے اورکئی فلاحی کاموں میں ان کا بہت اہم کرداررہا ہے ۔  

xطبی اورتعلیمی شعبے میں مرحومہ کے رول کی سراہنا

سرینگر// وادی میں خواتین مریضوں کیلئے مخصوص اولین نرسنگ ہوم قائم کرنے والی معروف معالج ڈاکٹرطاہرہ خانم کے انتقال پرسماج کے مختلف حلقوں وطبقوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے دیدہ ورقوموں میں دہائیوں بعدجنم لیتے ہیں ۔ طاہرہ خانم اسپتال واقع مگرمل باغ میں تعینات ڈاکٹروں اورطبی ونیم طبی عملہ نے ڈاکٹرطاہرہ خانم کی یادمیں تعزیتی مجلس کااہتمام کیا۔ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اورطبی ونیم طبی عملہ نے کہاکہ مرحومہ نظم وضبط کی پابندتھیں لیکن اسکے ساتھ ہی وہ اپنے اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرسے لیکرصفائی کرمچاری تک سب کاخیال رکھاکرتی تھیں۔مختلف سیاسی نظریات کے حامل سیاسی لیڈروں ،سماجی کارکنوں اورسیول سوسائٹی سے وابستہ کارکنوں نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرہ خانم نے جس دورمیں نجی نرسنگ ہوم قائم کیاتب کشمیرمیں خواتین مریضوں کیلئے موثرعلاج ومعالجہ کافقدان پایا جاتا تھا ۔ ا

موتی محلہ میر بحری میں سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

سرینگر//موتی محلہ میر بحری رعناواری میں سڑک کی خستہ حالت کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور سرکار مخالف نعرے لگاتے ہوئے مانگ کی کہ کافی کچی سے موتی محلہ میر بحری تک سڑک کی فوری مرمت کی جائے ۔ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر لئے احتجاج کررہے لوگوں نے بتایا کہ اکیسویں صدی میں بھی یہاں سڑک کی حالت اتنی خستہ ہے کہ یہاں لوگوں کا عبور مرور ہی مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ یہ سڑک پہلے ہی خستہ تھی تاہم 2014میں آئے تباہ کن سیلاب نے اسے مزید تباہ کردیا جبکہ اس سڑک پر موجود 2پل بھی ٹوٹ چکے ہیں ۔سرکار پر علاقہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک برتنے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک کی ابتر حالت کی وجہ سے یہاں اکثر و بیشتر حادثے بھی پیش آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سماج کا ایک غریب طبقہ رہایش پذیر ہے اور سرکار علاقہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔  

ایس پی اورایم پی سکول میں آج درس وتدریس معطل

سرینگر//انتظامیہ نے آج یعنی سنیچر کوایس پی ہائر سکنڈری اور ایم پی ہائر سکنڈری سکول کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے مطابق 20مئی کو ایس پی ہائر سیکنڈری سکول اورایم پی ہائر سیکنڈری سکول سرینگر میں احتیاطی طور درس وتدریس کا کام معطل رہے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ کچھ ہفتوں سے سکولی طلاب احتجاج کررہے ہیں جس دوران بیشتر مقامات پر خشت باری کے واقعات پیش آتے ہیں اورپولیس اور احتجاجی طلاب کے مابین جھڑپیں ہورہی ہے ۔  

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کھیل کود کا اہم رول: بالی

سرینگر// ریاست میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینے کی ایک کڑی کے طور صحت و طبی تعلیم محکمہ وادی میں رواں سیزن کے دوران جامع ریاستی سطح کا ایک کھیل کود سے متعلق پروگرام شروع کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں مذکورہ محکمے کے وزیر بالی بھگت کی صدارت میں کل ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پروگرام کے حوالے سے لایحہ عمل ترتیب دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی نشو و نما کیلئے کھیل کود کا کافی اہم رول ہے اس لئے سرکار مستقبل میں ڈاکٹروں ، طبی طلبا اور دیگر افراد کیلئے وقتاً فوقتاً کھیل کود کے مقابلے منعقد کرنے کیلئے لایحہ عمل تشکیل دے گی ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ محکمہ کے سربراہان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان مقابلوں کے انعقاد کیلئے تمام درکار انتظامات کیلئے لایحہ عمل مرتب کرے گی ۔ مذکورہ کمیٹی دیگر متع

فلائی اوور کی تعمیر کا ایک اور جھٹکا

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر کے مطابق رام باغ پُل سے امرسنگھ کالج کراسنگ تک جہاں فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلے میں بھاری مشینیں کام کررہی ہیںاوراستعمال کے لئے تعمیراتی سامان بھی جمع ہے،سڑک پر فی الحال ٹریفک کی نقل وحرکت بند رہے گی تاکہ کام کو بلاخلل جاری رکھا جاسکے۔اُدھر ڈائریکٹر اِرا کو کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اس اہم پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔  

مزاحمتی جماعتوں کے وفود کا صدر ہسپتال کا دورہ

سرینگر//پیلٹ گن اور شلنگ سے زخمی ہوئے جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جے کے ایل ایف کے چیرمین جاوید احمد میر اور سالویشن مومنٹ کے ایک وفدنے صدر ہسپتال سرینگر کا دورہ کیا اور کولگام میں زخمی ہوئے مفتی حاذق طارق،تنویر احمد ،عامر فیاض کی عیادت کی اور انکی صحت یابی کیلئے دعاء کی۔سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے وادی کے طول و عرض میں جوانوں اور طلباء پر پیلٹ گن اور طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ان مذموم ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کی جدوجہد کو دبایا یا ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ترجمان نے ظفر اکبر کو نظر بند کرکے انکی دینی ،سماجی،سیاسی  جدوجہد پر پابندی عائد کرنے اور انہیں جمع کی نماز پر روک لگانے کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ۔ادھر جے کے ایل ایف کے چیرمین جاوید احمد میر اور ینگ مینز لیگ کے سربراہ امتیاز احمد ریشی نے کل مختلف اہسپتالوں میں جاکر جنوبی کشمیر میں

فاروق عبداللہ کا اظہاررنج

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کی معروف ماہر امراض خواتین ڈاکٹر طاہرہ خانم کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگواراں خاص کر مرحومہ کے اولادان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مرحومہ کو طبی صلاحتوں سے نوازا تھا اور انسان دوست اور غریب پرور خاتون تھی۔فاروق عبداللہ کی ہدایت پر ایک اعلیٰ وفد ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں مرحومہ کے گھر گیا اور سوگواراں کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کیا۔وفد میں شمیمہ فردوس اور ناصر اسلم وانی بھی تھے ۔