تازہ ترین

پادشاہی باغ سے جھیل وُلر تک فلڈ چینل پرکام جاری

سرینگر//وزیر برائے صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول شام لال چودھری نے کل شریف آباد سرینگر میں جہلم فلڈ سپل چینل پر جاری صفائی کے کام کا جائیزہ لیا جس پر فلڈ منیجمنٹ پروجیکٹ مرحلہ اول کے تحت کام جاری ہے ۔ اُن کے ہمراہ سیکرٹری صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول تھے ۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام ، چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، سپرنٹینڈنگ انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور دیگر متعلقہ حکام اس موقعہ پر موجود تھے ۔ انہیں بتایا گیا کہ چینل سے درختوں کی کٹائی اور زمین کے حصول ،حفاظتی باندھوں کی تعمیر کا کام شدو مد سے جاری ہے ۔ دورے کے دوران وزیر کو پادشاہی باغ سے جھیل وُلر تک فلڈ سپل چینل کیلئے مرتب جامع منصوبے کے بارے میں بھی تفصیل دی گئی ۔ انہیں بتایا گیا کہ درختوں کی کٹائی کیلئے دوہرے شفٹوں میں کام جاری ہے اور اب تک زاید از 25 ہزار درختوں کی کٹائی عمل میں لائی گئی ہے جس سے قریباً 1 ہزار 50 کنال اراض

بمنہ میں دن دھاڑے چور نے طالبہ کا پرس اڑا لیا

 سرینگر// بمنہ علاقے میں دن دھاڑے نقب زنی کی واردات کے دوران چور نے عارضی طور پر رہائش پذیر ایک طالبہ کے فیس پر ہی ہاتھ صاف کیا۔ بمنہ میں شام لعل پیٹرول پمیب کے نزدیک کرایہ داروںکیلئے مخصوص ایک رہا ئشی کمپلیکس میںچور نے طاہرہ خانم اسپتال میں زیر تربیت طالبہ اقرا نبی دختر غلام نبی کے کمر ے میں چوری چھپے داخل ہوکرپرس چرالیا۔ اقرا نبی نے بتایا ’’  میںدوسرے کمرے میں چائے پی رہی تھی اور میں نے اپنے کمر ے کے دورزہ کی کھلنے کی آ واز سنی تومیں نے اپنے کمر ے سے ایک آ دمی جس کے ہاتھ میں میرا پر س تھا کو نکلتے ہوئے دیکھا جونہی میں نے اس کو پکڑ نے کی کوشش کی تو وہ مجھے دھکہ مارتے ہو ئے فرار ہوا‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ شورمچانے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے چورکا تعاقب کیا تاہم وہ بھا گ نکلنے میں کا میاب ہوا۔ اقرا کے مطابق اس پرس میں فیس کی رقم کے علاوہ ادھار کارڑ

ہر دلعزیز لیڈی ڈاکٹر طاہرہ خانم فوت

 سرینگر //وادی کی معروف ماہر امراض خواتین اور خامنز ٹرسٹ کی چیرپرسن ڈاکٹر طاہرہ خانم بدھ کی شام انتقال کرگئیں ۔وہ 84برس کی تھیں۔ان کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی سنیچر کو صبح ساڑھے 9بجے مگھر مل باغ میں ہوگی۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر طاہرہ خانم کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ صحت شعبے بالخصوص زچہ و بچہ کی طبی نگہداشت میں مرحومہ کی خدمات برسوں یاد رکھی جائیں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ۔ ادھرتحریک حریت کے چیرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پرراجہ معراج الدین اور محمد اشرف لایا پر مشتمل وفد نے ڈاکٹر طاہرہ خانم (چیرپرسن خامنز ٹرسٹ) کی وفات پر موصوفہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ معراج الدین نے تعزیتی مجلس سے خطاب کیا اور مرحوم

میر ظہور کا آبگاہوں کی معقول ڈریجنگ پر زور

سرینگر//وزیر مملکت برائے جنگلات ، ماحولیات ، پشو و بھیڑ پالن ، امداد باہمی و ماہی پروری میر ظہور نے کل شہر سرینگر کے مشہور زمانہ آبگاہ ہوکر سر کا دورہ کر کے وہاں محکمہ وائلڈ لایف پروٹیکشن کی جانب سے ہوکر سر کی بحالی کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران وزیر کے ہمراہ رُکنِ قانون ساز بٹہ مالو نور محمد شیخ ، پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ وائیلڈ لایف ، چیف وائیلڈ لایف وارڈن ، کنزرویٹر فارسٹ ، ریجنل وائیلڈ لایف وارڈن کشمیر ڈویژن اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، مال اور جنگلات محکموں کے اعلیٰ افسران تھے ۔ وزیر نے آبگاہ کے اُس حصے کی بھاری ڈریجنگ کی ہدایت دی  جو ریت وغیرہ سے آلودہ ہے ۔ انہوں نے واٹر چینلوں کو کھولنے کی ہدایت دی تا کہ آبگاہ میں پانی کی سطح معمول کے مطابق لائی جا سکے ۔ انہوں نے آبگاہ کی ڈریجنگ ، ریت اور گھاس پھوس نکالنے کیلئے معقول تعداد میں مشینیں خریدنے ک

عجائب گھروں کا عالمی دن

سرینگر//ایس پی ایس میوزیم لال منڈی میںکل محکمہ آر کیوز اینڈ آرکیولاجی کے اہتمام سے انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر سیکریٹری ثقافت دلشادہ خان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں جب کہ ڈائریکٹر ایس پی ایس میوزیم محمد شفیع زاہد،سابق ڈائریکٹر غلام محی الدین،بروڈہ یوپی سے تعلق رکھنے والی پروفیسر امیتابھ ،ابدال مہجور،ایوب صابر اوردیگرسرکردہ شخصیات کے علاوہ سکولی بچوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے بولتے ہوئے سیکریٹری موصوفہ نے ثقافت اور ثقافتی ورثوں کے تحفظ کے لئے انفرادی اور اوراجتماعی کوششوں پر زوردیا تاکہ ثقافتی ورثوں کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ رکھا جاسکے۔چنار کے درختوں کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چنارکشمیریت کی ایک پہچان ہے اورسیاحوں کیلئے باعث کشش بھی۔انہوںنے کہا کہ چنار کے پیڑوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہم سب