تازہ ترین

بٹوہ چور کی شناخت کیلئے تعاون طلب

سرینگر//پولیس اسٹیشن نشاط نے مشتبہ چور کی شناخت کیلئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ جہانگیر احمد بٹ ولد غلام محمد ساکنہ بژھ پورہ نے پولیس اسٹیشن نشاط میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ  چاراگست کو کرالہ سنگری برین نشاط میں سفر کے دوران اُس کا بٹوہ گم ہو گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں صاف طورپر ایک شخص کو بٹوا چُراتے ہوئے پایاگیا۔ اس مشتبہ شخص کے بارے میں اگر کسی کو کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس اسٹیشن نشاط کے فون نمبر 9596770854پر رابط قائم کرسکتا ہے۔  

مزید خبرں

وجے کمارآج عوامی شکایات سُنیں گے سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار میں لوگوں کے مسائل سُننے اور عوامی وفود تنظیموں اور افراد سے ملنے کے لئے8 اگست کو موجود رہیں گے۔       راجباغ میںنقلی ویجی لنس کمشنربیوی سمیت پکڑا گیا سری نگر//پولیس نے نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک جعلسازجوکہ خودکوویجی لنس کمشنرجتلاکرلوگوں کوٹھگا کرتا تھا، کو ایک کارروائی کے دوران بیوی سمیت حراست میں لیکرسلاخوں کے پیچھے ڈالدیا۔راجباغ علاقہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ عارضی طورپررہائش پذیرایک غیرریاستی شخص اوراُسکی بیوی کی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں پختہ اطلاعات ملتے ہی پولیس تھانہ راجباغ نے حرکت میں آکرکارروائی عمل میں لائی اور پولیس کی ایک ٹیم نے لوگوں کودھوکہ دیکراُنھیں ٹھگنے والے نقلی ویجی لنس کمشنر جاوید اخترولدعبدالکلام اوراُسکی

ساگر کا شہر خاص کا پیدل دورہ

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اور ایم ایل اے خانیار علی محمد ساگر نے شہر خاص کا دورہ کرتے ہوئے موسلادھار بارشوں سے پید اشدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کئی علاقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں نے سابق مخلوط حکومت کی کارکردگی کو سامنے لایا اور صرف چند گھنٹوں کی بوندا باندی نے سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ ساگر نے اپنی نگرانی میں کئی مقامات پر پانی کی نکاسی کیلئے پمپ نصب کروائے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر پر زور دیا کہ ضلع بھر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔   

میونسپل کارپوریشن متحرک

سری نگر//سری نگر میونسپل کارپوریشن نے کل اپنی افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کر کے شہر سری نگر کی سڑکوں پر سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔ کارپوریشن اس حوالے سے ٹی آر سی ، ریگل چوک ، ریذیڈنسی روڑ ، پریس لین ، نمائش روڑ اور ہری سنگھ ہائی سٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں اپنے تمام نکاسی پمپوں کو کام پر لگا کے جمع شدہ پانی کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لایا۔کارپوریشن کی اس کارروائی کے دوران میونسپل سمیت سینئر افسران اور انجینئر بھی موجود تھے۔    

انی کی نکاسی فوری طور ہو:خورشید عالم

سرینگر// پی ڈی پی ضلع صدر سرینگر اور ایم ایل سی محمد خورشید عالم نے کل شہر خاص کے خانیار ،عقلمیر ،میر مسجد ،بانہ ڈیمب ،راجوری کدل اور کائو ڈارہ کا دورہ کرکے بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔شہر میںانتظامیہ کی بے حسی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ زیر آب آئے علاقوں میں پانی کی نکاسی فوری طور عمل میں لائی جائے تاکہ لوگ کی پریشانی دور ہوسکے۔ان علاقوں میں ناقص ڈرنیج سسٹم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ان علاقوں میں دہائیوں سے نمائندگی کرنے والوں نے اس مسئلہ کو ٹھیک نہیں کیا ۔    

شہر میں نکاسی آب کا ناقص نظام

سرینگر //شہر میں چند گھنٹوں کی بارش نے انتظامیہ کے تمام دعوئوں کی پول کھول دی ۔ نکا سی آب کا صحیح انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا اور سڑکیں تا لا بوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔سوموار اور منگل کی درمیانی رات کوشروع ہوئی بارشیں دوپہر تک جاری رہیں ۔چند گھنٹے کی تیز اور موسلادار بارشوں سے شہر کی سڑکیں اور گلی کوچے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جس کے نتیجے میں شہر کے سکولوں میں حاضری کم رہی جبکہ کئی علاقوں میں دکانیں بھی تاخیر سے کھلیں ۔ تیز ہوائوں اور شدید بارشوں سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی بند رہی۔شہر خاص کے نواکدل علاقے میں تیز ہوائوں سے شادی کی تقریب کیلئے نصب کئی ٹینٹ گرآئے جبکہ تیز بارشوں سے مہمانوں کیلئے تیار کیا گیا وازوان بھی  پانی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ہے۔شہر کے نوپورہ ، صفا کدل ، صراف کدل، عید گاہ ، رعناواری ، نالہ مار روڑ عید گاہ ، صورہ ، ملباغ ، اونتہ ب

ترقیاتی کمشنرکا کئی علاقوں کا دورہ ، پانی کی نکاسی کے کام کامعائنہ کیا

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل صبح شہر سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شدید باشوں سے جمع ہوئے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کا موقعہ پر ہی معائنہ کیا۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو زیر آب آئے علاقوں،خصوصاً اندرونی سڑکوں میں جمع ہوئے پانی کی نکاسی کے لئے کوششوں میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر شاہ نے شہر خاص کے بابہ ڈیمب ،کائوڈارہ،صراف کدل،کادی کدل اور رعناواری کا دورہ کرکے پانی جمع ہونے سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لیااور پانی کی نکاسی کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کا معائنہ کیا۔اس دوران یہ جانکاری دی گئی کہ شہر کے مختلف علاقوں،جو کہ زیر آب آچکے ہیں ،میںپانی کی نکاسی کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس نصب کئے گئے ہیں۔   عوام کو ضرورت پڑنے پر اس ہیلپ لائین نمبر7051112345پر رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گی

صوبائی کمشنر کا شہر سرینگر کا تفصیلی دورہ

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل شہر سرینگر کاتفصیلی دورہ کرکے محکمہ تعمیرات عامہ اور اسی ایم سی کے تحت جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔صوبائی کمشنرنے زیروبرج۔آئی جی روڈ ڈرینیج پروجیکٹ کے علاوہ فُٹ پاتھوں اور سڑکوں کی تعمیر وتجدید کے کاموں کاجائزہ لیا۔انہوںنے کاموں کو مقررہ وقت میں تکمیل کویقینی بنانے کے دوہرے شفٹوں میںکام کرنے اور ان پروجیکٹوں کی تکمیل میں حائل رکائوٹوں کو فوری طور ہٹانے کی ہدایت د تاکہ تمام پروجیکٹ مقررہ وقت میںپایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔صوبائی کمشنر نے لالچوک،ریذیڈنسی روڈ اورپولو ویو میں میکڈم بچھانے کے کام کاجائزہ لیا۔امرُت سکیم کے تحت کاجائزہ لیا۔امرُت سکیم کے تحت ایس ایم سی اس پروجیکٹ کی عمل آوری کررہی ہے جس پر 9.90کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ اانجینئروں کو ان کاموں کی پیش رفت کے بارے میں روزانہ بنیادوں پر رپورٹ پیش

دم توڑتی قالین صنعت ۔۔۔رہی سہی کسر جی ایس ٹی نے پوری کردی

سرینگر //کشمیر میں دم توڑتی قالین صنعت جی ایس ٹی کے اطلاق کے بعد اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ۔ کشمیر میں قالین صنعت سے جڑے تاجروں کا کہنا ہے کہ سال 1976کے بعد مختلف سرکاروں کی جانب سے گھریلودستکاریوں کو نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے 15لاکھ سے زائد ہنر مند دانے دانے کو  محتاج ہوگئے ہیں۔ کشمیری قالین صنعت سے جڑے تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جی ایس ٹی کا اطلاق، کم آمدنی،پنجاب ، بنگلور اور دیگر ریاستوں کی جانب سے کشمیر کے نام پر اپنے قالین فروخت کرنا اور حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے کشمیر کی قالین صنعت دم توڑ رہی ہے ۔ریاست میں گھریلو دستکاری کو فروغ دینے کیلئے قائم محکمہ ہینڈی کرافٹس کے ا عدادوشمار بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ کشمیر میں قالین صنعت قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھی دم توڑ رہی ہے۔ محکمہ ہنڈی کرافٹس کی جانب سے فراہم کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق  سال 2011-1

میزلز روبیلا ٹیکہ کاری پروگرام

سرینگر//یکم ستمبر2018ء سے شروع ہونے والے میزلز روبیلا ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت ضلع سرینگر میں 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے469300بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں پورے ضلع میں وسیع جانکاری مہم جاری  ہے اور ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس،محکمہ صحت،ڈبلیو ایچ او اوریونیسیف پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں لوگوں کو میزلز روبیلا کی روکتھام کے بارے میںجانکاری فراہم کررہی ہیں۔چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر طلعت جبیں نے بتایا کہ مشترکہ ٹیمیں سکولوں اور آنگن واڑی مراکز کا دورہ کرکے ضلع میں زون اوربلاک سطحوںپر لوگوں کو ٹیکہ کاری پروگرام میں شامل ہونے پر زوردے رہی ہیں۔چیف میڈیکل آفیسر نے مزید بتایا کہ ٹیکہ کا ری کا پہلا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہوگا جس کے دائرے میں تمام سکولوں،آنگن واڑی مراکز،یتیم خانوں،جیونائیل ہومز اور مدرسوں کو لایاجائے گا۔ڈاکٹر طلعت نے کہا کہ یہ ٹیکے پوری طرح محفوظ ہیں اور لوگوں کو اس مہم

"سمارٹ لائبریریوں کی تعمیر ،تبدلیاں ،چیلینجز،مسائل اور حکمت عملی"

سرینگر // سنٹرل یونیورسٹی نوگام میں کل ایشیائی لائبریریوں کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوئی ۔’’سمارٹ لائبریریوں کی تعمیر ،تبدلیاں ،چیلینجزمسائل اور حکمت عملی ‘ ‘ کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس کا اہتمام سنٹرل یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری نے ایشین لائبریری ایسوسی ایشن نئی دلی کے اشتراک کیاہے۔کانفرنس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کی ۔اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر معراج الدین نے کہا کہ دنیا بھر میں اعلی تعلیمی اداروںمیں طالب علموں کواس وقت معیاری تعلیم اور سکالروںکو تحقیقات کرنے میں مدد مل سکتی ہے ، جب وہ غیر معمولی لائبریریوں کی خدمات حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں سمارٹ لائبریریوںکی اہمیت بڑھ رہی ہے تاہم روایتی لائبریریوںکی افادیت اور قدر و قیمت کم نہیں ہوسکتی ہے ۔اس سے قبل یونیورسٹی کے لائبرین ڈاکٹر عبدالمج

وانہ بل راولپورہ میں تشدد آمیز مظاہرے

سرینگر // وانہ بل راول پورہ سرینگر میں سوموار کی شام پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران دو افراد زخمی ہوئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریلوے برج وانہ بل کے نزدیک چند چھوٹے نوجوان جمع تھے جنہیں پولیس اہلکاروں نے پکڑ کر انکی مارپیٹ کی، جس کی وجہ سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔ اسکے ساتھ ہی یہاں مرد و زن گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے مظاہرے کئے۔مظاہرین اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا جس کے دوران پولیس پر پتھرائو کیا گیا اور جواباً پولیس نے شلنگ کی جس کے دوعران مبینہ مجید نامی خاتون زخمی ہوئی جسے جے وی سی منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے برج پر نوجوان پتھرائو کررہے تھے جنہیں پولیس نے پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران مقامی بستی میں لوگوں نے مساجد سے اعلان کروایا جس کے بعد مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھرائو کیا اور انہوں نے پولیس کی ایک گاڑی جلانے کی کوشش کی۔چنانچہ پولیس نے ہوائی فائرنگ

باغ مہتاب اور چھانہ پورہ میں پینے کے پانی کی قلت

سرینگر//گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے کئی علاقوں میں پینے کی پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔چھانہ پورہ،باغ مہتاب اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی آبادی کے مطابق پینے کا پانی ہر دن کئی گھنٹوں تک بند کردیا جاتا ہے۔شام 7 بجے نلوں سے پانی سپلائی چھوڑی جاتی ہے جو ایک دو گھنٹوں تک ہی میسر رکھی جاتی ہے جس سے پانی کی ضروریات پوری نہیں ہوپاتی ہیں۔باغ مہتاب کے مقامی شہری مدثر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ "آج کل گرمیوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور علاقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں کئی مرتبہ محکمہ صحت عامہ کے  حکام سے فریاد کی گئی لیکن پانی کی بلا خلل سپلائی کے لئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا جس وجہ سے مقامی آبادی میں ناراضگی اور غصہ پایا جارہا ہے ۔