تازہ ترین

لوگوں کو درپیش مسائل کا حل، گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربارمنعقد

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے حکومت کی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے چرچ لین سونہ وار میں جے کے گورنرس گریوینس سیل میں لوگوں کے مسائل سُننے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا جہاں کافی تعداد میں عوامی وفود اور لوگوں نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُجاگر کئے۔وفود میں سول سوسائٹی گرؤپ، مختلف محکموں کے کیجول ورکر، پولیٹیکل مائیگرینٹس کے علاوہ سرینگر، اننت ناگ، کپواڑہ، کولگام، بڈگام، گاندر بل، پلوامہ اور راجوری سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے اپنے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو سامنے رکھا اور ان کے حل میں حکومت کی مداخلت طلب کی۔ مشیر موصوف نے لوگوں کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ جائیز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفود کی طرف سے اُجاگر کئے گئے معاملات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔  

گورنمنٹ گرلزہائی سکول چھتہ بل زیر آب

سرینگر// منگل کو چند گھنٹے کی بارشوں کے بعد جہاں شہر سرینگر میں بیشتر سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنی لگیں وہیں چھتہ بل میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول ہنوز زیر آب ہے جس کی وجہ سے بدھ کو سکول میں زیر تعلیم طلباء کو کافی دقعتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ سکول کے صحن میں اس قدر بارشوں کا پانی جمع ہے کہ یہاں ایک تالاب کا منظر دکھائی دے رہا ہے ۔سکول کے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہونے کی وجہ سے طالبات کلاس روموں تک نہ پہنچ سکیں اور کئی طالبات نے واپسی کی راہ لی ۔اس طرح بدھ کو یہاں تعلیمی سرگرمیاںجزوی طور متاثر رہیں۔سکول میں زیر تعلیم طلباء نے بتایا کہ کلاس روموں تک پہنچنے کیلئے انہیں کھڑکیوں سے اندر جانا پڑا اور اپنے جوتے نکال کر پانی سے جانا پڑا ۔سکول میں تعینات اسٹاف کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سکول سے فوری طور پانی کی نکاسی عمل میں لائی جائے تاکہ یہاں معمول ک

اونتہ بھون میں گلی کوچے پانی پانی

سرینگر//گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے ساتھ ہی صورہ، بژھ پورہ،اونتہ بھون اور ملحقہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں،گلی کوچے زیر آب آ گئے۔ ناری بل میں ناقص نکاسی آب کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کا پانی رہایشی مکانوں کے اندر داخل ہوگیاجبکہ ڈرینیج نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اور ہر طرف گندہ پانی جمع ہوگیا۔علاقہ میں شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ بارش کا پانی مکانوں میں داخل ہوگیا جس سے شادی کاخوشگوار ماحول خراب ہوا۔    

۔ 15اگست کی تقریب کیلئے انتظامات

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل شیر کشمیر سٹیڈیم سونہ وار کا دورہ کر کے وہاں یوم آزدی کی تقریب منعقد کرنے کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے اس جگہ کا بھی معائنہ کیا جہاںمہمان خصوصی ترنگاا لہرا کر پریڈ پر سلامی لیں گے۔انہیں بتایا گیا کہ پریڈ میں ریاستی پولیس، آرمڈ پولیس، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، زنانہ پولیس، آئی آر پی، فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز، فارسٹ پروٹیکشن فورس، این سی سی کے دستوں کے علاوہ مختلف سکولوں کے بچے حصہ لیں گے۔صوبائی کمشنر نے سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سیکورٹی انتظامات کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے پارکنگ، پبلک ایڈرس سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائیزہ لیا۔انہوں نے بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔صوبائی کمشنر نے سرینگر میں یوم آزادی کی تقریب احسن طریقے پر انج

ایس ایس اے سکولوں میں تعینات اساتذہ کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر //سروس سلیکشن بورڈ کے تحت کئی سال قبل تعینات ہوئے اساتذہ نے کل پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے 7ویں پے کمیشن کے زمرے میں لانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے ایس ایس آر بی کے تحت تعینات کئے گئے کچھ اساتذہ کو 7ویں پے کمیشن کے دائرے میں نہیں رکھا ہے۔ احتجاجی اساتذہ نے بتایا کہ 26سال قبل انہیں ایس ایس آر بی کے تحت محکمہ تعلیم میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ اساتذہ آج ماسٹرس کی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں جبکہ کچھ ایک سبکدوش بھی ہو رہے ہیں مگر سرکار نے صرف اُن ہی اساتذہ کو 7ویں پے کمشن کے دائرے میں لایا ہے جو ہائی سکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور جو اساتذہ ایس ایس اے کے تحت چل رہے سکولوں میں تعینات ہیں ،انہیں اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ سرکار کس بنا پر ایسا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ اُن سے جونیرہیں ،وہ 7ویں پے کمشن

مہجور نگرمیں سکھ خاتون کی پر اسرار موت کا واقعہ

 سرینگر// مہجور نگرمیں ایک سکھ خاتون کی پر اسرار موت سے متعلق پولیس کاروائی پر عدم اطمینان کاا ظہار کرتے ہوئے لواحقین نے کیس کے حوالے سے خصو صی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں مہلوک خاتون کے لواحقین نے معروف خاتون وکیل دیپکا سنگھ اور خواتین تحریک کے زمرودہ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دپیکا سنگھ نے کہا کہ لواحقین کو پوسٹ ماٹم کی کاپی بھی تاحال فراہم نہیںکی گئی ہے۔ انہوںنے والدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ مہلوک خاتون نے اپنے والدین کومرنے سے پہلے یہ بات بھی بتائی تھی انکے شوہر نے انکا(پربجیت)کا کچھ ہفتے قبل انشورنس بھی کیا ہے جبکہ خاتون کے جسم پر زخموں کے نشان کے علاوہ انکا ایک گردہ بھی مار پیٹ کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ انہوںنے بتایا کہ 2ماہ گزر جانے کے باوجودپولیس تحقیقات کرنے میں مکمل ناکام رہنے کے بعد مہلوک خاتون کے ورثاء نے تحقیقات پر

ماں کے دودھ کی اہمیت ،سکمز میں جانکاری کیمپ منعقد

سرینگر//عالمی سطح پر ہرسال اگست کے پہلے ہفتے کو بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی کا ہفتہ منایا جارہا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں ماں کے دودھ کو اہمیت دی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میںکیمونٹی میڈیسن شعبہ کی طرف سے ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں بچے کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت اور فوائد کی آگاہی دلائی گئی ۔پروفیسر روف الرشیدکول کی صدرات میں منعقدہ اس جانکاری کیمپ میں ڈاکٹر طاہرہ ،زاہدہ اختر کے علاوہ دیگر مقررین نے ماں کے دودھ کے فائدے کی جانکاری دی ۔اس موقعہ پر نرسنگ طالبات،کئی خواتین بھی موجود تھیں ۔ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر عمر جاوید شاہ نے اس طرح کے جانکاری کیمپوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام لوگ باخبر ہوسکتے ہیں ۔     

خورشید احمد گنائی آج عوامی شکایات سنیں گے

سری نگر//گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی عوامی شکایات سننے اور مختلف وفود سے ملنے کے لئے  9؍ اگست  جمعرات کو گورنر س گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سری نگر میںصبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک موجود رہیں گے۔