تازہ ترین

لبریشن فرنٹ کاشارق بخشی کو برسی پر خراج عقیدت

10 نومبر 2016 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر// لبریشن فرنٹ نے معروف عسکریت پسند شارق احمد بخشی کی برسی پرانہیںشاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔معلوم رہے کہ مرحوم فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی کے برادر اصغرتھے۔موصولہ بیان کے مطابق فرنٹ کے قائدین نے بدھ کو مزار شہداء برزلہ جاکر موصوف کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شارق احمد بخشی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک حریت پسند گھرانے کے چشم و چراغ تھے اور حریت پسندی انہیں ورثے میں ملی تھی۔اس دوران لبریشن فرنٹ نے وادی میں جاری جبر و زیادتیوں ، گرفتاریوں اور شبانہ چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے فرنٹ کے ضلع بارہمولہ کے آرگنائزر مولوی ریاض احمد اور محمد عمران گنائی کو باہمولہ سب جیل سے کوٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی کاروائی کی  مذمت کی ہے۔