ساگر کی انتظامیہ سے سہولیات میسر رکھنے کی اپیل

10 نومبر 2016 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//عرس مبارک حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے سلسلے میں زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے خاطر خواہ اور مناسب انتظامات رکھنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ مقامی ایم ایل اے علی محمد ساگرکی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بجلی، وارٹر ورکس، میونسپلٹی، پی ایچ ای، آر اینڈ بی ،ہیلتھ اور فوڈ دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ زیارت مخدوم صاحب کی مقامی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔علی محمد ساگر نے افسران سے تاکید کی کہ وہ ایام عرس کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات کریں تاکہ عقیدت مندوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔واضح رہے کہ ایام عرس سنیچر وار 11صفر بمطابق 12نومبر سے شروع ہورہے ہیں۔انہوں نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ کلاش پورہ، اہم شریف بانڈی پورہ،کپرن ، کھاگ اور دیگر زیارت گاہوں پربھی بہترسہولیات بہم رکھیں۔