تازہ ترین

کورونا وائرس سے دنیا دہشت زدہ

۔ 21116 اموات ۔ 465163 متاثر

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 بیجنگ،جنیوا//دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس(کووڈ-19)کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اب تک اس خطرناک وائرس سے 21116 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً465163 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ابھی تک اس سے شدید طور پر متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گذشتہ 3روز سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد کے تھے ۔چین میں 81285 افراد اس متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3287 کی موت ہو چکی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تعلق سے سنگین صورت حال اٹلی سے سامنے آئی ہے ۔عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے اب تک 7503 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔اٹلی میں کورونا کے 5210 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر74386 ہو گئی ہے ۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3647ہو گئی ہے ۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49515 ہے ۔خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ایران میں اس وائرس کی گرفت میں آکر 2077 جانیں تلف ہو چکی ہیں۔جبکہ 27017 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی صورت حال کافی سنگین ہے ۔جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو چکی ہے ۔جبکہ 9241 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 942 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 65778 اس سے متاثر ہیں۔فرانس میں بھی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1331 ہوگئی ہے ۔جبکہ 25233 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے 463،نیدرلینڈ356،جرمنی 206،سوئٹز رلینڈ 149،بیلجیم 178،جاپان 43،انڈونیشیا 58،ترکی 44،سویڈن 44،فلپائن 38،برازیل 57، عراق 27،کناڈا 27،یونان 20،ملیشیا 19،پرتگال43 اورڈنمارک میں34 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔  پاکستان میں اب تک 1022افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے ۔جبکہ 8اس بیماری سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔بنگلہ دیش میں102 افراد متاثر ہیں۔نیپال میں ابھی تک صرف3 افراد ہی اس سے متاثر ہوئے تھے جو علاج کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔افغانستان میں 79 افراد کے متاثر ہونے کی خبر ہے ۔یو این آئی