تازہ ترین

ممتا بنرجی کا 18وزرائے اعلیٰ کومکتوب

لاک ڈائون میں پھنسے ورکروں کی حفاظت پرتوجہ دینے پر زور

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

کلکتہ //وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 18ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ لاک ڈائون کے درمیان پھنسے ورکروں کی حفاظت اور ان تک ضروری اشیاء کی فراہمی پر توجہ دی جائے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ریلوے ، ہوائی سروس اور بین ریاستی بس سروس بند ہیں ۔اس کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں بنگال سمیت ملک کے دوسری ریاستوں کے ورکر اور یومیہ کام کرنے والے پھنسے ہوئے ہیں ، انہیں مالی قلت کا بھی سامنا ہے اس لئے ان لوگوں تک کھانے پینے کی اشیائ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔لاک ڈائون کے دوسرے دن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کلکتہ شہر کے مختلف مارکیٹ اور علاقوں کا دورہ کرکے بازار اور مارکیٹ کا جائزہ لیا ۔وزیرا علیٰ نے ایک بار اپیل کی لاک ڈائون شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔اس لئے غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیااور دیگر ضروری سامان کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پوستہ مارکیٹ جو کلکتہ کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کا جائزہ لیا اور تاجروں سے بات چیت کی ۔یواین آئی ۔