تازہ ترین

گگن گیر میں پٹرول پمپ بند

ڈرائیور مشکلات سے دوچار

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام بنی رینہ
کنگن// کورونا وائرس کی دہشت کے پیش نظر جہاں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں وہیں سرکاری یا پرائیویٹ گاڑیوں کو مجبوری کے اوقات میںپٹرول یا ڈیزل کے حصول کیلئے 40کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتاہے۔گگن گیر گنڈ میں قائم پٹرول پمپ گذشتہ چار ماہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف نجی بلکہ سرکاری گاڑیوں کو بھی پٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا ہے ۔ کئی سرکاری اور نجی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گگن گیر میں پٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے انہیں پٹرول یا ڈیزل حاصل کرنے کیلئے 40کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میںایس ڈی ایم کنگن سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔