تازہ ترین

جہانگیر چوک میں امور صارفین کے ملازم کا زد وکوب

پولیس پر مبینہ مارپیٹ کاالزام،شکایت درج

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(   File Photo    )

یو این آئی
سرینگر// سرینگر میںمحکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ایک عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جہانگیر چوک کے نزدیک تعینات جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں نے اُن کے ایک ملازم کو زد وکوب کیا۔انہوں نے کہا’’جہانگیر چوک کے نزدیک ہمارے ایک اسٹور کیپر کو پولیس اہلکاروں نے زد کوب کیا، ڈنڈوں اور بندوقوں کے بھٹوں سے اس پر وار کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، ہم نے اس سلسلے میں ایس ایس پی سرینگر کے پاس شکایت درج کی ہے‘‘۔موصوف نے کہا’’ ہم جان ہھتیلی پر لے کر لوگوں کی خدمت کے لئے گھروں سے نکلتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے باوجود بھی ہمارے ملازموں کو بلا پوچھ تاچھ زد وکوب کیا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ اگر یہی حالت رہی تو ہم کیسے لوگوں تک اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ممکن بنا ئیں گے‘‘۔ متعلقہ محکمہ کے ناظم بشیر احمد خان نے بتایا کہ محکمہ کے ملازم کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کی گئی اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔تاہم انہوں نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ  ان کے خلاف کس قسم کی کارووائی کی جارہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے لازمی خدمات فراہم کرنے والے محکموں کے ملازموں کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔