تازہ ترین

کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے :امریکہ

انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی پر بھی زور

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

مانیٹرنگ ڈیسک
سرینگر// جنوبی اور وسطی ایشیا ء کے بارے میں امریکہ کی قائمقام نائب وزیر خارجہ ایلس جی ویلز نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی رہائی کے بعد مرکزی حکومت سے تمام کشمیری سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ عمر عبداللہ اوردیگرسیاسی رہنمائوں کوگزشتہ سال5 اگست کو بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور علاقے میں فورسز محاصرے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔ ایلس جی ویز نے بھارتی حکومت سے کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی پر بھی زوردیا۔حقوق انسانی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے مطابق کشمیر میں اس وقت بھی سینکڑوں افراد جموں کشمیر یا اس سے باہر کی جیلوں میں اسیر ہیں جہاں اُنہیں مہلک وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔