تازہ ترین

مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیری مشکلات سے دوچار: میر

سر چھپانے کی جگہوں سے محروم، کھانے پینے کا بھی انتظام نہیں

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے مختلف ریاستوں میں جموں وکشمیر کے طلباء اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ ان درماندہ لوگوںکو کھانے پینے اور رہنے کے انتظام کا معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ ایسے افراد کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔غلام احمد میر نے بتایا کہ انہیں مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں نے فون پر بتایا کہ وہ انتہائی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے  پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لوگ سب سے زیادہ معاشی طور متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد اب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے بھی قاصر ہیں ۔غلام احمد میر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھائیں ۔