تازہ ترین

بھارت کی مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیری

واپسی کے اقدامات کئے جائیں:نیشنل کانفرنس لیڈران کا مطالبہ

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے جنوبی کشمیر کے پارلیمنٹ ممبرحسنین مسعودی نے مرکزی وزارت ِ محنت و روز گا اورجموں کشمیرکی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کشمیری مزدوروں اور کاریگروں، جو موسم سرما کے مہینوں میںروز گار کمانے کے لئے جموں کشمیر سے باہر مختلف ریاستوں میں جاتے ہیں،کو واپس وادی لانے کے اقدمات کریں ۔ حسنین مسعودی نے مرکزی سرکارکے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے محکمہ لیبر پر زور دیا کہ وادی کشمیر کے ان تمام مزدوروں کو واپس لانے کے اقدامات کریںجو موجودہ لاک ڈائون کی صورتحال کے نتیجے میںشملہ،ہماچل پردیش ،دہلی ،کولکتہ ،مونگا ،امر تسر ، اور دیگر ریاستیوں میں درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے مذکورہ کشمیری مزدوروں اور کاریگروں کی فوری واپسی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے ان طالب علموں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو بنگلورو اور دیگر بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم ہیں اور درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں اورجن کے والدین فکر و تشویش میں مبتلاء ہیں ۔نیشنل کانفرنس کے شمالی کشمیر کے ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون پارٹی اور سینئر خاتون لیڈر سکنہ ایتو نے بھی مرکزی اور ریاستی سرکاروں سے اسی طرح کا مطالبہ کیا ہے ۔