تازہ ترین

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی

ڈگری کالج ترال کے پرنسپل کے خلاف استغاثہ کارروائی

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

ٹی بی سینٹر سے غیر حاضر دو ملازمین کیخلاف معطلی کے احکامات

سرینگر / /ضلع انتظامیہ پلوامہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پرنسپل ڈگری کالج ترال کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کی گئی ہے،جبکہ فرائض میں مبینہ کوتاہی کیلئے ڈی ٹی بی سینٹر میں دو صحت افسران کے نام معطلی کی نوٹس جاری کر دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورنٹین مراکز کو ایل پی جی گیس ہیٹرس ، الیکٹرک ہیٹرس ، جنریٹر سیٹس ، کمپیوٹر سسٹم جیسے سازوسامان کی فراہم نہیں کی جس پر ان کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ضلع ٹی بی سنیٹر پر دو ملازمین کو غیر حاضر پاکر ان کے نام معطلی کی نوٹس جاری کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع مجسٹر یٹ  نے مرکز کا دورہ کیا اور وہاں دو ملازمین کو غیر حاضر پایا ۔مذکورہ ملازمین کے خلاف قانونی کارورائی کرتے ہوئے ان کے نام معطلی کی نوٹس جاری کر دی گئی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کسی کوبھی کوتاہی برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی قوانین کی خلاف وزری کا مرتکب پایا جائے گا اس کے خلاف ضابطے کی کارورائی عمل میں لائی جائے گی ۔(سی این آئی )