تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے : ریجیجو

26 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی؍وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے اس دوران ملک بھر کے تمام ٹریننگ کیمپوں اور مراکز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے منگل کو قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران احتیاطا 21 دنوں کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ریجیجو نے ملک بھر کے ٹریننگ کیمپ اور مراکز کو بند رکھنے کے لئے کہا ہے ۔ریجیجو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ اور مرکز بند رہیں گے ۔آپ سب کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہیں آپ کی جسمانی وذہنی فٹنس کو بنائے رکھیں ۔مرکزی وزیر کھیل ریجیجو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپکس کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ میں کورونا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے سے متعلق آئی او سی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے کافی ضروری تھا۔ میں اپنے کھلاڑیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دل چھوٹا نہ کریں۔ ہم ملک کی بہترین کارکردگی کے لئے بہتر مواقع فراہم کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آئی او سی اور میزبان جاپان نے منگل کو اولمپکس کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔یو این آئی