تازہ ترین

ریاسی کے پہاڑوں پر دوسرے روز بھی برفباری

26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

زاہد ملک
مہور//ضلع ریاسی کے پہاڑوں پر دوسرے روز بھی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی البتہ بدھ کے شام کو موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔ منگل کی صبح سے ہی ریاسی کے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہورہی تھیں جس کے بعد بدھ شام سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا۔اس دوران ریاسی کے پہاڑوں پر سفید چادر بچھ گئی اورکتاجی،ہون ہنگ،لپری ٹاپ،دیول مرگ،تھائی مرگ،نکن،گڑواس وغیرہ کے پہاڑوں پر تازہ برف گری جس کی وجہ سے یہ پہاڑ سفید دکھائی دے رہے ہیں۔