تازہ ترین

گول میں مکمل بند ، سڑکیں اور بازار ویران

۔20افراد کوگھریلو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت

26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

زاہد بشیر
گول// ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی مکمل بند رہا ۔ سب ڈویژن گول میںبند کو کامیاب بنانے اور لوگوں کو جانکاری دینے کے سلسلے میں جموںو کشمیر پولیس نے نمایاں کار کردگی ظاہر کی اور اس دوران گول کی باقی تینوں نیابتوں سنگلدان ، اندھ اور گنڈی داڑم میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ سب ڈویژن کی جانب آنے والی تمام سڑکوں پر پولیس کے ناکے بٹھا دئے گئے اور سڑکوں میں کریٹ تار کا بھی استعمال کیا گیا ۔باہر سے آنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ باہر سے آنے والے 20 افراد کو بیرون جموں وکشمیر سے آئے ان کو چیک اپ کیا گیا اور انہیں گھریلو قرنطینہ میں رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔اس بات کی جانکاری بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد تراگوال نے دی ۔ سب ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے لوگوں نے غذائی اجناس کی قلت کو دورکرنے کی مانگ کی ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے کے لئے کچھ رضا کاروں کو تیار کیا ہے اور گھر گھر راشن پہنچانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔