تازہ ترین

اولمپکس ملتوی کرنے پر فیصلہ چار ہفتوں کے اندر:صدرآئی او سی

24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

ماسکو//عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی میں جاپان کے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کے انعقاد کے بارے میں خطرے کے درمیان بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے اتوار کو کہا کہ اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ چار ہفتوں کے اندر لیا جائے گا۔ٹوکیو اولمپکس کا 24 جولائی سے نو اگست تک انعقاد ہونا ہے ۔ ایتھلیٹ کمیونٹی کے بھیجے گئے خط میں باک نے کہاکہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملاقات میں ہم نے کورونا کے بارے میں دنیا بھر کے حالات اور اولمپک پر اس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کی جس میں اسے ملتوی کرنا بھی شامل تھا۔ ہم اس کے بارے میں کافی محنت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس بارے میں فیصلہ اگلے چار ہفتوں کے اندر اندر لے لیا جائے گا۔ آئی او سی صدر کے مطابق جاپان میں کورونا کی وجہ سے حالات سدھرنے کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے لیے مقررہ وقت میں کرانے کا حوصلہ بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف جاپان میں حالات میں بہتری آ رہی ہے اور لوگوں نے اولمپک مشعل کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے ۔ اس سے ہمارا یہ مقررہ وقت میں کرانے کے بارے میں حوصلہ بڑھا ہے ۔ باک نے ساتھ ہی کہا کہ اولمپکس کو منسوخ کرنا کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں  کے بارے میں اس اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل متاثر ہوئے ہیں اور اولمپک کے انعقاد کے بارے میں بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ یو این آئی