تازہ ترین

۔3اسپتال کورونا مریضوں کیلئے مخصوص

سمیت 6اسپتالوں میں آئیسولیشن مراکز قائمSMHS

24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

پرویز احمد
سرینگر//جموں و کشمیر سرکار نے پیر کو رعناواری سرینگر کے جواہر لال نہرو میموریل اسپتال، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ اور جے وی سی اسپتال بمنہ کوکورونا وائرس خصوصی اسپتالوں کے طور منتخب کیا۔گورنمنٹ میڈیکل کالج، سرینگر کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ جے ایل این ایم اسپتال رعنا واری، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ اور جے وی سی بمنہ کو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کیلئے مخصوص کیاگیا ہے اور اس حوالے سے احکامات صادر ہوگئے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کشمیر نرسنگ ہوم سونہ وار، جی بی پنتھ، لل دید ، بون اینڈ جوئنٹ برزلہ، سپر سپیشلٹی اسپتال شیرین باغ اور صدر اسپتال کے اندر آئیسولیشن وارڈوں کے قیام کیلئے بھی جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ڈاکٹر خان نے کہا ’’ صدر اسپتال سرینگر میں قائم شعبہ جات کو ہم بند نہیں کرسکتے، لیکن احتیاطی طور پر وہاں بھی وارڈ 1اور 8کو آئیسولیشن وارڈوں میں تبدیل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے‘‘۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جے وی سی اسپتال بمنہ ڈاکٹر شفا ء دیوا نے کشمیر عظمی کو بتایا ’’ معمول کے داخلے اور او پی ڈی بند کرنے اور جے وی سی کو کورونا وائرس اسپتال میںتبدیل کرنے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی ہے‘‘۔ ڈاکٹر خان کے مطابق ’’ سی ڈی اسپتال سرینگر میں ابھی تک 53افراد کے نمونے تشخیص کیلئے حاصل کئے گئے تھے جن میں 45کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جی ایم سی سرینگر میں کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات میں مزید سرعت لائی جارہی ہے اور پچھلے دو دنوں کے دوران 2لاکھ خصوصی ماسکس خریدی گئیں جو منگلوار تک پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ای اور Sanitizersکو حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ ان دونوں چیزوں کی مانگ بین الاقوامی سطح پر کافی بڑھ گئی ہے۔