تازہ ترین

جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت

پنجاب،ہماچل اور لداخ کیساتھ لگنے والی سرحدیں بند

24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی

بین ضلعی ٹریفک پر بھی پابندی، شاہراہ پر صرف لازمی خدمات گاڑیاں چلیں گی

صارفین کو اپریل اور مئی کا راشن پیشگی فراہم کرنے کا اعلان

 
سرینگر//جموں کشمیر میں لاک ڈائون کے بعد حکام نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پنجاب،ہماچل پردیش اور لداخ سے لگنے والی سرحدوں کو سیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بین ضلعی ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی بند کیا جائے گا۔ اس صورتحال کے تناظر میںحکومت نے صارفین کو اپریل اور مئی مہینوں کا راشن   پیشگی فراہم کرنے کا اور سرینگر اور جموں کی میونسپل کارپوریشنوں کیلئے خصوصی رقومات واگذار کرنے کا بھی فیصلہ لیا۔کورو نا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے اِقدامات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے حکومت نے جموں میں چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم کی سربراہی میںمنعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جل شکتی محکمہ کے حق میں ایک کروڑ روپے واگزار کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ یوٹی میں پینے کے پانی کی سپلائی میں بہتری لائی جاسکے۔
علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں کے حق میں پچاس پچاس لاکھ روپے کی اِضافی رقم واگزار کی جائے گی تاکہ وہ صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری لا سکیں۔اِس کے علاوہ جموں وکشمیر کی دیگر میونسپل کمیٹیوں کو بھی اِضافی رقومات واگزار کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے کام کاج میں مزید بہتری لا سکیں۔میٹنگ میں جل شکتی محکمہ کے حق میں ایک کروڑ روپے واگزار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ یوٹی میں پینے کے پانی کی سپلائی میں بہتری لائی جاسکے۔ علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں کے حق میں پچاس پچاس لاکھ روپے کی اِضافی رقم واگزار کی جائے گی تاکہ وہ صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری لا سکیں۔اِس کے علاوہ جموں وکشمیر کی دیگر میونسپل کمیٹیوں کو بھی اِضافی رقومات واگزار کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے کام کاج میں مزید بہتری لا سکے۔ایک اہم فیصلے کے تحت یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ پنجاب ، ہماچل پردیش او رلداخ یوٹی کے ساتھ بین رِیاستی سرحدوں کو مکمل طور سے بند کیا جائے گا۔ اِسی طرح گاڑیوں کی بین ضلعی نقل و حمل کو بھی ضرورت کے مطابق محدود کیا جائے گا۔تاہم لازمی خدمات کے ساتھ وابستہ گاڑیاں معمول کے مطابق چلیں گی اور سری نگر ۔ جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل میں بھی معقولیت لائی جائے گی۔ اِن رِپورٹوں ،کہ کچھ مسافر داخلہ پوائنٹوں پر سکریننگ اور سیلف ڈکلریشین کے عمل سے جی چُراتے ہیں، یا وہ اپنے سفر سے متعلق غلط تفاصیل پیش کرتے  ہیں، کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری نے قاضی گنڈ اور لور منڈا کے داخلہ پوائنٹوں کے علاوہ دیگر داخلہ پوائنٹوں ، ہوائی اڈوں اور بس اَڈوں پر سختی سے چیکنگ اور سکریننگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ اپریل اور مئی مہینوں کا راشن تما م اہل صارفین کو پیشگی واگزار کیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری نے جموں او رکشمیر کی تمام ٹریجریوں کو کھلا رکھنے کی بھی ہدایات دیں تاکہ مالی سال کے اِختتام کو مدنظر رکھتے ہوئے بِلوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ واضح رہے کہ محکمہ امور صارفین سمیت16لازمی سروسز فراہم کرنے والے محکموں کو لاک ڈائون سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔اس دوران حکومت نے کورنا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اقدامات کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنروں کو40کروڑ روپے واگذار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومتی ترجمان روہت کنسل کے مطابق تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو اضافی40کروڑ روپے کی رقم واگذار کئے جائے گے،جبکہ محکمہ پی ایچ ای کو بھی پینے کا صاف پانی سپلائی کرنے میں اضافی ایک کروڑ روپے واگذار کئے جائیں گے۔