تازہ ترین

کپوارہ اسپتال میں60بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ کاقیام

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

اشرف چراغ
 کپوارہ//کرونارائرس کی ممکنہ وباء سے بچائو کیلئے کپواہ اسپتال میں60بستروں پر مشتمل ایک آئیسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔اس بات کااظہار ڈپٹی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی عالمی وباء سے بچنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر چلنا ہوگااور اس کیلئے ہر مکتبہ فکرکے لوگوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور انسانی دوستی کامظاہرہ کرکے عوام کوآگاہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں محکمہ صحت کے علاوہ دیگراہم محکموں کومتحرک کیاگیا ہے اورصورتحال پرکڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈمیں کام کرنے والے طبی اورنیم طبی عملہ کو حفاظتی لباس اور دیگرسامان فراہم کیاجائے گاتاکہ وہ بہتر طور اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔سول سوسائٹی کپوارہ نے ضلع کمشنر اس قدم کو سراہتے ہوئے ضلع کے تمام اسپتالوں مین ایسے وارڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے ہر علاقہ میں عوام کو آگاہ کرنے کیلئے حکام کو مقرر کیاگیا ہے اور ان کے ساتھ فون پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے جن کے فون نمبرات یوں ہیں، تحصیل دار ہندوارہ 941991101،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم 7006278884،تحصیل دار کپوارہ،9519064049،چیف ایگرکلچرآفیسر9622459771،چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ9149705969 ۔