تازہ ترین

بصیراحمدخان اورانڈین آئل کارپوریشن کے حکام

لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

19 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے بطورِ مشیر تقرری کے بعد بصیر احمد خان نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرموسے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر اور بصیر احمد خا ن نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کی کلہم ترقی سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بصیر احمد خان کو نئی تقرری پر مبارک باد دی ہے اور ان کے مستقبل کی کاوشوں میں نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ادھرانڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی ایل ) کی ایک ٹیم کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سٹیٹ ہیڈ چندی گڈھ سجوئے چودھری کی قیادت میں یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوئے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے جموںوکشمیر میں پی او ایل ڈیپو کو منتقل کرنے کے لئے اراضی کو سپرد کرنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آئی او سی ایل ٹیم کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گئے معاملات پر حکومت غور کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے آئی او سی ایل کو ایل پی جی و دیگر پیٹرولیم مصنوعات جموںوکشمیر میں مناسب طریقے پر سٹاک کرنے کی ہدایت دی۔