تازہ ترین

مشرقی کمان کے سربراہ اورکٹھوعہ کاوفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

سلامتی معاملات پر تبادلہ خیال

18 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//جنرل آفیسر کمانڈاِن چیف ویسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل رویندرپال سنگھ اورکٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا ایک وفد یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوا۔کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا ایک وفد یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوا،وفد کی قیادت بی ڈی سی منڈلی اور باغان کے چیئرپرسن کر رہے تھے۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو علاقے کے ترقیاتی معاملات کے علاوہ اپنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔اِن مطالبات میں تھاراں کلوال یا اچا پنڈ میں کیندریہ ودھیالیہ قائم کرنے،تھم نال گجربستی سے دولہا ماتا تک سڑک تعمیر کرنے،پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر ،ریاد سے دھہوٹا تک بھینی نالہ کے اوپر پُل تعمیر کرنے ، باغان میں بلاک کمپلیکس کی تعمیر کرنے اور کٹلی میں گورنمنٹ ڈگری کالج قائم کرنے معاملات شامل تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام جائز مطالبات پر غور کرے گی۔جنرل آفیسر کمانڈاِن چیف ویسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل رویندرپال سنگھ نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گریش مرمو سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر اور آرمی آفیسر نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں سلامتی صورتحال سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر فوج و دیگر سلامتی فورسز کے درمیان آپسی تال میل قائم رکھنے کی اہمیت اُجاگر کی اور جموںوکشمیر کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔