تازہ ترین

موجودہ صورتحال کیلئے مین اسٹریم لیڈران ذمہ دار:جنتا دل یونائٹڈ

3 اگست 2019 (20 : 11 PM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// وادی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنتا دل یونائٹڈ کے ریاستی صدر جی این شاہین نے مین اسٹریم لیڈروں کو موجودہ افراتفری اور کشیدگی کے ماحول کیلئے ذمہ دار قرار دیا۔ سرینگر میں اپنے دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  شاہین نے مین اسٹریم لیڈروں پر کورپشن اور بدعنوانی کے معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان لیڈروں نے کشمیر جیسی جنت کو جہنم میں تبدیل کیا اور حساس معاملات پر لوگوں کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف زدہ نہ ہوںبلکہ اپنے روزمرہ کے کام میں مشغول ہوں۔ شاہین نے کہا ’’ میں اپنی پارٹی سربراہ کی وساطت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر 35اے یا 370دفعات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو وہ اُن کی پارٹی این ڈی اے کا حصہ نہیں رہے گی‘‘۔