تازہ ترین

بانڈی پورہ میں چھاپڑی فروشوں کا احتجاج

3 اگست 2019 (20 : 11 PM)   
(      )

عازم جان
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں چھاپڑی فروشوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیس برس سے گلشن چوک میںباقاعدہ اپنی روزی روٹی کمارہے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ نے انہیں ویران جگہ منتقل کرکے بیروزگار بنادیا ہے۔ احتجاجی چھاپڑی فروشوں نے کہا کہ ہم نئی جگہ دن بھر سوئے رہتے ہیں جس کے نتیجے میںبینک کا قرضہ بھی اب نہیں چکا پارہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہم نے گورنر کے مشیر سے بھی رجوع کیااور موصوف نے ہمیں یقین دلایا کی آپ کے مسائل فوری طور حل ہونگے ‘‘۔انہوںنے گورنر انتظامیہ اورڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شہباز احمد مرزا سے اپیل کی کہ گلشن چوک چھاپڑی فروشوں کو واپس اپنی جگہ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ انہیں فاقہ کشی کی نوبت نہ آسکے ۔