تازہ ترین

حضرت اویسی صاحب ؒکا عرس | عالی کدل میں میں تقریب منعقد

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//بلند پایہ ولی کامل اور عظیم المرتبہ اولیاء حضرت سید محمد امین اویسی منطقیؒ کے سالانہ عرس کی تقریب کل وادی بھر میں منائی گئی۔ اس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ واقع عالی کدل میں صبح صادق ہی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ جہاں ختمات المعظمات، درود ازکار اور قرآن خوانی کی مجالس آراستہ ہوئی۔ تقریب کی پیشوائی بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین متولی الحاج مولوی عبدالحق اویسی نے کی۔ جنہوں نے حضرت سید محمد امین اویسیؒ کی پاک سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی۔