تازہ ترین

لعل بازار میں 4قمار باز گرفتار

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او حضرت بل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سلفیہ چوک لالبازار سرینگر میں قمار بازی کے ایک اڈے پر پر چھاپہ ڈال کر وہاں 4 جواریوں الطاف احمد شاہ ساکنہ بوٹہ شاہ محلہ ، محمد عارف لون ساکنہ ہائی ہامہ کپواڑہ ، مشتاق احمد ڈار ساکنہ عمر کالونی بی لین اور بلال احمد وانی ساکنہ صدر بل کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے 5ہزار روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 41/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اُن اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی برائیوں کو فروغ دے رہے ہیں اور اگر انہوں نے اپنی سرگرمیاں ترک نہ کی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔