تازہ ترین

عید الاضحی کی تقریب پر سہولیات کاجائزہ

ترقیاتی کمشنر سرینگر کا مارکیٹ چیکنگ کے لئے زور

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل پائین شہر کے کئی بازاروں اورعلاقوں کا دورہ کرکے عید الاضحی کی تقریب کے سلسلے میں عوام کودستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے کرن نگر، کاکہ سرائے، صفاکدل، عیدگاہ، جڈی بل، علمگری بازارا ور حول کے علاوہ دیگر کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان علاقوں کا بھی معائنہ کیا جہاں لائیو سٹاک کا کاروبار ہوتا ہے۔ ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر مارکیٹ چیکنگ کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیأ فروخت کرنے والے دکانداروں اورتاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے عیدگاہ کا معائنہ کیا اور عید اجتماع کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے عیدگاہ اوراس کے گردونواح کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔جس دوران انہوںنے اپنے کئی معاملات اُبھارے۔ترقیاتی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ اُن کے جائز مطالبات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں گے۔