تازہ ترین

ہارون میں سائنسی نمائش | طلاب نے 80ماڈل پیش کئے

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

سرینگر//  سیکنڈری سکول ہارون میں کل سائنسی نمائش کا انعقاد ہوا جس میں ابھرتے ہوئے طلاب نے سائنسی ماڈل پیش کئے ۔طلاب نے 80ماڈل پیش کئے اور مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے مندوبین سے داد حاصل کی ۔سماجی کارکن پیر بلال نے تقریب پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ،نے طلاب پر زور دیا کہ وہ اپنے ارد گرد علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کو دیکھیں اور اسی کو مدنظر رکھ کر سائنسی ماڈل بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش طلباء  کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنے نئے خیالات پیش کریں اور ایک دوسرے سے سیکھیں ۔اس موقعہ سکول کے کارڈی نیٹر رمیض حسن اورڈاکٹر شکیل احمد بٹ بھی موجود تھے ۔