تازہ ترین

حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی ؒ کا 654واں عرس

تقریبات شروع ،خانقاہ معلی میں مجالس منعقد

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// ریاست کے طول ارض میں کل سے بانی اسلام کشمیر اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کا 654واں ایام عرس مبارک کی تقاریب نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ شروع ہوئی۔اِس سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلی میں خطمات المعظمات، درود اذکار اور مولود خوانی نمازِ عصر کے بعد امام بقعہ عالیہ الحاج امام غلام محمد ہمدانی کی پیشوائی میں شروع ہوئے اور خطمات المعظمات ، دورود ازکار کے اختتام پر حسب قدیم مولود خوانی کی مجلس بھی آراستہ ہوئی۔ جس کی پیشوائی مولود خوانی الحاج میر بشارت احمد کررہے ہیں۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ہمدانی نے فرزندانِ توحید، عاشقانِ رسولؐ اور محب شاہ ہمدان ؒ سے اپیل کی وہ ان بابرکت مجالس میں شرکت کرکے عالم اسلام کی سربلندی، انسانیت کی بقاء اور اہل کشمیر کی عزت و آبرو اور فارغ البالی کیلئے دعا کریں۔